زبردست فیچرز والے 5 ایسے اسمارٹ فون جو آپ صرف 20 سے 30 ہزار روپے کے اندر خرید سکتے ہیں

img
پہلے زمانے میں اسمارٹ فون بہت ہی کم لوگوں کے پاس ہوتا تھا، جس کی وجہ فون کا مہنگا ہونا تھا۔ پہلے وقتوں میں فون کا استعمال بھی محض بات چیت کے لیے ہی ہوتا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔ اب ایک اسمارٹ فون بطور کتاب، ڈائری، کیمرہ اور بہت سی دیگر ضروریات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اب تو یہ دور ہے کہ جس قیمت میں آپ چاہیں اس میں موبائل فون خرید سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسے 5 اسمارٹ فونز کے بارے میں بتانے والے ہیں، جن کی قیمت 20 سے 30 ہزار کے درمیان ہے جبکہ ان میں ایسی خصوصیات ہیں جو کسی بھی مہنگے فون میں موجود ہوتی ہیں۔
Tecno Pova (24,999)
نامور اسمارٹ فون کمپنی ٹیکنو نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فون متعارف کروایا ہے جس میں ایسی خصوصیات ہیں کہ ہر سننے والا عش عش کر اٹھے، جبکہ خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر فون کی قیمت پر نظر ڈالی جائے تو یہ انتہائی کم ہے۔ آئیں نظر ڈالتے ہیں فون کی خصوصیات پر کہ ٹیکنو پووا محض 24,999 روپے میں اپنے صارفین کو کیا کیا سہولیات دے گا۔

ڈسپلے: فون کا اسکرین سائز 6.8 انچ ہے۔
انٹرنل میموری: فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے۔ جو کسی بھی اچھے فون کے لیے کافی ہے۔
ریم: 6 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے جن میں ایک 13 میگا پکسل اور دو 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فون میں کوارٹر ویڈیو گرافکس ارے (QVGA) کا فیچر بھی موجود ہے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو فون سے ویڈیو شوٹ کرتے ہیں۔
فرنٹ کیمرہ: فون میں ایک ہی سیلفی کیمرہ موجود ہے جو کہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 6000 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: ٹیکنو پووا کا پروسیسر Octa-core ہے۔ فون کا آپریٹنگ سسٹم Android 10 ہے۔
img
INFINIX HOT 10 (24,999)
انفینکس کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم عرصہ میں اپنے صارفین کا اعتماد جیتا، ہر سال ہی یہ کمپنی اپنے چاہنے والوں کے لیے موبائل فونز کے ایسے ماڈلز متعارف کرواتی ہے جو بے شمار خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اس فون کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے۔ آئیں نظر ڈالتے ہیں فون کی خصوصیات پر

ڈسپلے: فون کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے۔
انٹرنل میموری: فون کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے۔
ریم: 6 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے جن میں ایک 16 میگا پکسل اور دو 2 میگا پکسل کے ہیں، فون میں کوارٹر ویڈیو گرافکس ارے (QVGA) کا فیچر بھی موجود ہے۔
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 5200 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: انفینکس ہاٹ 10 کا پروسیسر Octa-core ہے جو کہ انتہائی طاقتور ہوتا ہے، اس کے علاوہ فون کا آپریٹنگ سسٹم Android 10 ہے۔
img
SAMSUNG GALAXY M11 (24,999)
اسمارٹ فون بنانے والی مشہور و معروف کمپنی سام سنگ کسی تعارف کی محتاج نہیں، سالوں سے یہ اپنے کسٹمرز کو ان کی مرضی کے مطابق سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سام سنگ گلیکسی M11 ایک بہترین فون ہے۔ آئیں نظر ڈالتے ہیں اس کی خصوصیات پر۔

ڈسپلے: فون کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔
انٹرنل میموری: فون کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے۔
ریم: 3 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے جن میں 13، 5 اور 2 میگا پکسل شامل ہیں۔
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: سام سنگ گلیکسی M11 کاپروسیسر Octa-core ہے جو کہ انتہائی طاقتور ہوتا ہے، اس کے علاوہ فون کا آپریٹنگ سسٹم Android 10 One UI 2.0 ہے۔
img
OPPO A53 (27,999)
اوپو حالیہ دور کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل برانڈ ہے۔ اس کمپنی نے سب سے زیادہ کام فونز کے کیمروں پر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوپو کے ہر فون کو سیلفی فون یا کیمرہ فون بھی کہا جاتا ہے۔ اوپو A53 میں کیا کیا خصوصیات ہیں، آئیں ملاحظہ کرتے ہیں۔

ڈسپلے: فون کی اسکرین کا سائز 6.5 انچ ہے۔
انٹرنل میموری: فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے۔
ریم: 4 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے جن میں 13، 2 اور 2 میگا پکسل شامل ہیں۔
فرنٹ کیمرہ: 16 میگا پکسل
بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: اوپو A53 کا پروسیسر Octa-core ہے، فون کا آپریٹنگ سسٹم Android 10 ہے جبکہ اس میں جپ سیٹ سنیپ ڈریگن 460 نصب کی گئی ہے۔
img
VIVO Y20 (25,999)
ویوو بھی بہترین اسمارٹ فون دینے میں کسی بڑی کمپنی سے کم نہیں، ویوو اب تک کئی شاندار اسمارٹ فون اپنے صارفین کے لیے متعارف کروا چکا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس فون کے بہترین فیچرز۔

ڈسپلے: فون کا ڈسپلے سائز 6.5 انچ ہے۔
انٹرنل میموری: فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے۔
ریم: 4 جی بی
بیک کیمرہ: فون کے بیک کیمروں کی تعداد 3 ہے جن میں ایک 13 میگا پکسل اور دو 2 میگا پکسل کے ہیں۔
فرنٹ کیمرہ: فون میں ایک ہی سیلفی کیمرہ موجود ہے جو کہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
بیٹری پاور: فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔
پروسیسر: ویوو Y20 کا پروسیسر Octa-core ہے جبکہ فون کا آپریٹنگ سسٹم Android 10 ہے۔ ویوو نے اپنے اس ماڈل میں سنیپ ڈریگن 460 چپ سیٹ نصب کیا ہے۔
img
Total Views: 7710

Reviews & Comments