زونگ فور جی نے تیسری کنزیومرز آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس میں ’’پاکستان میں بہترین فور جی سروسز‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے، یہ کانفرنس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے منعقد کی۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنا زونگ فور جی کے لیے ایک اور بڑی جیت ہے،اب پاکستانیوں کی پہلی چوائس پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے،یہ ایوارڈ کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دیا، بہترین فور جی سروسز کا ایوارڈ ملنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زونگ فورجی اپنے صارفین کو بلاتعطل کنیکٹوٹی دے رہی ہے اور صارفین کو اپنی بلاتعطل خدمات پیش کرنے میں سب سے آگے ہے۔ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت کمپنی لوگوں کو رابطے کی بے مثال سروسز دے رہی ہے پاکستان میں صارفین ہی کمپنی کی اہم ترجیح ہے۔
|