زیاومی نے اپنا نیا شاہکار ریڈمی 9 اے پاکستان میں متعارف کروا دیا

عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے میدان کا بڑا نام ، زیاومی نے اپنے نئے شاہکار ریڈمی 9 اے کو آج پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ جدید ترین اور نیا سمارٹ فون 53۔6 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ صارفین کے لیے موبائل سکرین ڈسپلے میں شاندار تبدیلی لایا ہے ۔ جسے صارفین بے حد پسند کریں گے اسکے ساتھ ساتھ یہ 5000mAhs والی بیٹری کی مدد سے زیادہ سے زیادہ دیر کے لیے موبائل استعمال کرنے والے صارفین کی پریشانیوں میں واضح کمی کرے گا ۔ ریڈمی 9Aکی دیگر شاندار خصوصیات میں میڈیا ٹیک ہیلو G25، اور گیمز کے شیدائیوں کے لیے آکٹا کور گیمنگ چپسیٹ بھی شامل ہیں ، جو گیم کھیلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو آسان سے آسان تر بنائے گا ، اس سمارٹ فون کی ایک زبردست خوبی جدید ترین 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے جو ہر طرح کے حالات ، دن یا رات میں صاف اور واضح ترین تصویر بنانے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔
img
ریڈمی 9A پاکستان میں آن لائن 14599 روپے میںmystore.pk اور daraz.pk پر دستیاب ہو گا جس کے ساتھ پہلے خریداروں کو پسٹن بیسک ہینڈ فری مفت ملے گا ۔ یہ اسمارٹ فون پورے ملک میں 8 جولائی سے پہلے بک بھی کروایا جا سکتا ہے ، اس صورت میں بھی خریداروں کو پسٹن بیسک ہینڈ فری مفت میں ملے گی ۔ ریڈمی 9A ، 15 جولائی رات 9 بجے سے پورے ملک کی موبائل مارکیٹس میں دستیاب ہو گا ۔
img
img
img
https://bit.ly/395H4cs
Total Views: 2610

Reviews & Comments