 |
|
اسمارٹ فون آج کل ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ فون کالز کرنی ہوں یا کیمرہ سے کسی کی تصاویر لینی ہوں، پیغامات کی ترسیل ہو یا روزانہ کی بنیاد پر لکھنے والی ڈائری، ایک اسمارٹ فون کے ذریعے آپ کی کئی مشکلات حل ہو سکتی ہیں۔ آغاز میں بہت کم لوگوں کے پاس اسمارٹ فون دیکھا جاتا تھا لیکن اب یہ اس قدر عام ہو چکا ہے کہ تندور والے سے لے کر بس کے کنڈیکٹر تک، ہر کسی کے پاس اسمارٹ فون ہوگا۔ اینڈرائڈ فون کی خریداری کے وقت بعض صارفین مشکل کا شکار نظر آتے ہیں کہ کون سا فون ان کے لیے بہترین ہوگا، اس کے لیے وہ دوکانداروں سے بھی پوچھتے ہیں لیکن انہیں تو اپنی چیز بیچنی ہوتی ہے، بہت کم دوکان والے ہی آپ کو درست معلومات دیتے ہیں، تاہم کچھ لوگوں کو فون کا کیمرہ اچھا چاہیے ہوتا ہے جبکہ کچھ افراد فون خریدنے سے قبل اسٹوریج اور بیٹری کو دیکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ فونز کے بارے میں بتانے والے ہیں جو بہترین خصوصیات کے حامل ہیں۔ |
|
HUAWEI Y9a (PKR 43,999) |
چینی کمپنی ہواوے اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی بہترین کمپنی ہے۔ بہت ہی کم عرصے میں ہواوے نے اپنے شاندار کام کی بدولت لاکھوں صارفین کے دل جیتے ہیں۔ اس کمپنی نے ہمیشہ ہی صارف کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے جدید سے جدید ٹیکنالوجی کا فون مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والا صارف مطمئن اور خوش نظر آتا ہے۔ اگر بات کی جائے ہواوے Y9a میں موجود خصوصیات کی تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 8 جی بی ہے، وہ صارفین جن کا فون کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، اور جو اپنے بزنس اور آفسس کے لیے فون استعمال کرتے ہیں، ان تمام افراد کے لیے یہ ایک بہترین انتخاب ہے، کیونکہ مختلف ایپلیکیشنز انسٹال کرنے کے لیے یہ اسٹوریج کافی ہے، پھر اگر اضافی طور پر میموری کارڈ ڈال لیا جائے تب تو اور اچھی بات ہے۔ اب بات کرتے ہیں فون میں اہم فیچر کی جو کہ کیمرہ ہوتا ہے، فون میں 64 میگا پکسل کواڈ کور کیمرہ موجود ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل ہے۔ فون کی اسکرین کے حوالے سے بات کریں تو یہ 6.63 انچ الٹرا فل ڈسپلے ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4200 ایم اے ایچ ہے جبکہ اس میں طاقتور پروسیسر نصب ہے جو کہ 10.1 ہے۔ |
 |
|
Samsung Galaxy A51 (PKR 49,999) |
سام سنگ گلیکسی A51 بھی جدید دور کا بہترین فون ہے، اس فون کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ فون میں بیک کیمروں کی تعداد چار ہے جو کہ 12 ،48 اور 5 ڈیپتھ سینسر جبکہ 5 میکرو سینسر کے ساتھ موجود ہیں۔ فون میں موجود سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل ہے۔ یہ فون بھی سال 2020 کے بہترین فونز کی فہرست میں شامل ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 51 کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے جبکہ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔ یہ صارفین کے لیے بہترین فون ہے کیونکہ اس کی خصوصیات کو دیکھا جائے تو فون کی قیمت انتہائی مناسب ہے۔ |
 |
|
Realme 6 (PKR 36,999) |
رئیل می بھی ہمیشہ اپنے صارف کی امیدوں پر پورا اترتا ہے، فون کی قیمت کا موازنہ اگر ہم اس کی خصوصیات سے کریں تو قیمت انتہائی کم ہے۔ بات کریں اگر اس کے فیچرز کی تو فون کی اسکرین 5۔6 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4300 ایم اے ایچ ہے جو ایک اچھے فون کی طاقتور بیٹری تصور کی جاتی ہے۔ اس فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 8 جی بی ہے۔ رئیل می فائیو کے ٹوٹل 5 کیمرے ہیں۔ بیک کیمرے 64، 8، 2، 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری نکالی جا سکتی ہے، جبکہ اس کی بیٹری تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ |
 |
|
Vivo S1 Pro (PKR 39,999) |
ویوو نے بھی پچھلے کچھ سالوں میں اپنے بے شمار صارف بنائے ہیں، فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اس فون کی اسکرین 6.38 ہے جبکہ انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی اور ریم 8 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور انتہائی طاقتور ہے جو 4500 ایم اے ایچ ہے۔ فون کے بیک پر چار کیمرہ ہیں جو کہ 48 میگا پکسل، 8، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ |
 |
|
Oppo Reno3: (PKR 46,999) |
اوپو رینو 3 بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والا کم قیمت کا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کی اسکرین 6.4 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4025 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 128 جبکہ ریم 8 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 44 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد تین ہے جو 48، 13 اور 8 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا فون ہے۔ |
 |