آج کل کے اس دور میں اسمارٹ فون ہر کسی شخص کی بنیادی ضرورت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر لوگ رہنا تصور نہیں کر سکتے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ایسا اسمارٹ فون خریدے جس کی قیمت بھی کم ہو اور اس میں خصوصیات بھی بہترین ہوں۔ آج کل کے دور میں نا صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ بچے بھی موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو سال 2020 کے کم قیمت والے بہترین اسمارٹ فون کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب بھی ہیں۔ OPPO A5S - (20,999) اوپو اے 5 ایس ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والا کم قیمت کا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو اے 5 ایس کی اسکرین 6.2 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4,230 ایم اے ایچ ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 32 اور 64 جی بی میں دستیاب ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد دو ہے جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا فون ہے۔ |