سال 2022: ویوو کے لیے بہترین کامیابیوں کا سال

img
ویوو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹرشین وے کے مطابق: بہترین پروڈکٹس اور غیر معمولی خدمات سے ہی مارکیٹ میں کامیابی ممکن ہے

- ویوو کے بانی، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر- مسٹرشین وے کی تقریر کا عنوان تھا ''مضبوط بنیاد اور دیرپا کاروباری قوت حاصل کرنے کے لیے پوری کشش کریں''

- آن لائن سالانہ میٹنگ اور انوویشن ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر اس سال کے لیے طویل مدتی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا
2022 میں انتہائی سخت مقابلے کے باوجود، ویوونے برانڈ کی شناخت اور تکنیکی صلاحیتوں میں محنت سے حاصل کی ہوئی شہرت کو برقراررکھنے کے لیے بہترین قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال ہمارے لیے اعلٰی پیش رفت کا سال تھا، جس میں کمپنی نے طویل المدتی حکمت عملی کے ذریعے اپنی بہترین پروڈکٹس کے ساتھ متعدد سنگ میل عبور کیے تھے۔

برانڈ کی بنیاد کے واضح قیام نے 2022 میں ویوو کے برانڈ امیج کو فروغ دینے کے لیے براہ راست سہارا فراہم کیا۔ اس سال ہم نے پروڈکٹس اور برانڈ کے درمیان بنیادی تعلق کو واضح کیا اورہم یقین رکھتے ہیں کہ پروڈکٹس بنیادی شے ہے جبکہ برانڈ اس کانتیجہ اورپروڈکٹس کی کامیابی کے لیے ایک ابھرتی ہوئی قوت ہے۔ ہم نے ٹیکنالوجی پر مبنی' اور 'ڈیزائن پر مبنی ' جدت کو بڑھاوا دیا، جنہوں نے ہماری ترقی کے دو انجن کے طور پر کام کیا۔ ہم نے 'کلوزڈ لوپ کسٹمر ایکسپیرینس' کے ساتھ ساتھ 'کلوزڈ لوپ بزنس ماڈل' پر یکساں زور دیتے ہوۓ اپنی کاروباری حکمت عملی کو بڑھایا۔

اپنے کاروبار کے مضبوط بنیادی اصولوں کی تعمیر میں ہمارے سرشار انداز نے ہمیں غیر متوقع اوقات کے دوران سخت صنعتی مسابقت کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کی۔ ایک یوزر سینٹرک برانڈ کے طور پر، ہم یہ مانتے ہیں کہ صرف بہترین پروڈکٹس بنانے کے لیے ہماری لگن، اور صارف کے حتمی تجربے کی پیروی ہی ویوو کی ترقی کی بنیاد ہے۔

ویوو نے کئی سخت چیلنجز کے باوجود، بنیادی ٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں قابل ذکر نتائج حاصل کیے اور اپنی بہترین پروڈکٹ لائن کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ بنیادی تحقیق میں کئی سالوں کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے بعد، ویوو نے ڈیزائن، امیجنگ سسٹم اور کارکردگی کے چار اہم پہلوؤں میں کوالٹیٹیو تبدیلی کی ابتداء کی ہے، جس کے ذریعے ہمارے لیے 'موٹ ایفیکٹ' کا عمل سامنے آیا ہے۔ ہم نے اپنے فونز کی امیجنگ صلاحیتوں کے لیے ایک الگ شہرت حاصل کی ہے اور موبائل امیجنگ کو نئے انداز سے پیش کرنے کے لیے ZEISS کے ساتھ اپنی عالمی شراکت داری سے اسے مزید تقویت دی ہے۔ویوو V23سیریز، V25 سیریز اور X80 کو صارفین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ہم کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنی پروڈکٹس کے تئیں وفاداری، اطمینان اور جوش کے اعلیٰ درجے کو حاصل کر رہے ہیں۔ نیٹ پروموٹر سکور بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکے ہیں جبکہ مارکیٹ کے نتائج میں بہتری جاری ہے۔

طویل المدتی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط بنیادیں استوار کرنا اور دیرپا کاروباری قوت حاصل کرنا
تمام تر کامیابیوں کے باوجود، مستقبل میں اب بھی بے شمار چیلنجز ہیں۔ اسمارٹ فون انڈسٹری تکنیکی انقلاب کے ایک نئے دور کے ابتدائی مرحلے میں ہے، جس میں ممکنہ طور پرسست روی پوری صنعت کو درپیش بنیادی رکاوٹ ہے ۔ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران یہ صورت حال نسبتاً سنگین ہونے کی توقع ہے ۔ ہم اپنی کاروباری ذہنیت، طویل مدتی منصوبہ بندی، تبدیلی اور خلل کو اپناتے ہوئے ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پراعتماد ہیں۔

انٹرپرائز کی ترقی مالی ذخائر اور منافع کے ذریعے ممکن ہے جس میں کیش فلو ایک انٹرپرائز کے لیے سب سےاہم ہے اور ویوو کو اس بات کا احساس ہے ۔ مارکیٹ کے ایک چیلنجنگ منظر نامے میں جس کا ہم اس وقت مشاہدہ کر رہے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ صلاحیت میں اضافہ، مسلسل جدت طرازی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دینے کے ساتھ، لاگت کو کم کرنا اور کارکردگی کو بہتر بنانابہت اہم ہے ۔ تاہم، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لاگت میں کمی ویووکے مشن اور وژن کے مطابق ہو۔ لاگت میں کمی کو قلیل مدت میں حاصل نہیں کیا جا سکتا جیسے کہ معیار پر سمجھوتہ کرنا، خطرات کی منتقلی، اور متعلقہ فریقوں کے مفادات کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
img
آگے کا راستہ: ویوو کا مشن صارفین، ملازمین، شراکت داروں ، اور شیئر ہولڈرز کو خوش اور مطمئن رکھنا ہے
ویوو کا اسٹریٹجک موقع ہماری کامیابیوں پر منحصر ہے، جس میں صارف کی واقفیت ہماری کوششوں کا رہنما اصول ہےجبکہ مستقبل کے حوالے سے جدت طرازی پروڈکٹس کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس سال ہماری توجہ برانڈ پریمیمائزیشن کے ذریعے برانڈ کے بارے میں کم مارجن والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور بنیادی ٹیکنالوجیز کی مدد سے اختراعی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔ ہم قیمتوں کی جنگ سے بچنے کی بھی کوشش کریں گے اور نمبروں کے جنون کے مروجہ صنعتی فتنوں کو مسترد کریں گے ۔ ہم جانتے ہیں کہ بہترین پروڈکٹس اور غیر معمولی خدمات مارکیٹ میں کامیابی کا ایک بنیادی راستہ ہیں اور مارکیٹ کے سائز کے لیے قلیل مدتی منافع کی تجارت نہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

ہمارا مشن صارفین، ملازمین، شراکت داروں ، اور شیئر ہولڈرز کو خوش اور مطمئن رکھنا ہے۔ ہمارا مقصد مسلسل پائیدار، عالمی معیار کی کارپوریشن کو ترقی دینا ہے ۔ہم ویوو میں اپنے آپ کو اعلیٰ ترین معیارات پر رکھنے کی کوشش کرنے کے کلچر کو فروغ دیں گے۔و یوو خوش قسمت ہے کہ ایک ایسی صنعت میں ہے جس میں ترقی کی بہت گنجائش ہے۔

اسمارٹ فون کی ترقی کی اگلی دہائی کے آغاز کے ساتھ، ہم اپنے سامنے بہت سے چیلنجز بلکہ لامحدود امکانات بھی دیکھ رہے ہیں ۔

یہ ہر چیلنج بہتری کا موقع ہے۔ ایک شاندار انٹرپرائز کا سب سے بڑا پروڈکٹ وہ خود ہی ہوتا ہے، جس کا ادراک اس کی آگے رہنے کی صلاحیت سے ہوتا ہے ۔ ویوو کی تقریباً 28 سال کی تاریخ کے دوران، مشکلات اور بحران ہمیشہ اس کی ترقی کے لیے کار گر ثابت ہوئے ہیں، جنہوں نے اسے آگے بڑھنے کی طرف پش کیا ہے۔ ہماری یوزر سینٹرکسیٹی، بینفین کے فلسفے کی پاسداری، طویل المدتی، جیت کی حکمت عملیوں ، مضبوط بنیادوں میں سرمایہ کاری، اور چیلنجز کا سامنا کرنے کا نقطہ نظر اس بات کو یقینی بنائےگاکہ ایک برانڈ بننے کے لیےہم رکاوٹوں اور مارکیٹ کے چکروں سے نکل کر ترقی کریں۔

یقین موسم سرما میں ایک بہا ر کا پرندہ ہے جو آنے والی تما م بھلا ئیوں کا اندازہ لگا سکتا ہے ۔ ویوو کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے اور ہم یہاں قائم رہنے کے لیے ہے۔
Total Views: 1169

Reviews & Comments