سام سنگ کی گلیکسی ایس 20 سیریز مارکیٹ میں متعارف ہونے جا رہی ہے، جانیے دِلچسپ فیچرز

img


معروف موبائل کمپنی سام سنگ کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے نئے سال کا نیا تحفہ تیار کر لیا گیا ہے۔ گلیکسی ایس 20 سیریز کا نیا موبائل مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔

گردش کرتی افواہوں کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 20 سیریز کی لانچ اگلے ماہ فروری میں متوقع ہے۔ اس سیریز کے تین فون مارکیٹ میں متعارف کروائے جائیں گے جن میں سام سنگ گلیکسی ایس 20، سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا شامل ہیں۔ یہ موبائل فونز فائیو جی کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔

گلیکسی ایس 20 کا اسکرین سائز 2۔6 انچ ہوگا، ایس 20 پلس کی 8۔6 انچ کی جبکہ گلیکسی ایس 20 الٹرا کا اسکرین سائز 9۔6 انچ ہوگا۔

فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس کی انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ایس 20 الٹرا کی اسٹوریج 512 جی بی ہے۔

img


اب بات کرتے ہیں اس فیچر کی جس میں صارفین کی سب سے زیادہ دِلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔ جی ہاں! ہم کیمرہ کی بات کر رہے ہیں۔ گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس کے کیمرہ کی تقریباً ایک سی خصوصیات ہیں۔ ان فونز کا فرنٹ کیمرہ 10 میگا پکسل کا ہے جبکہ بیک کیمرہ اضافی سینسر کے ساتھ 12 میگا پکسل ہے۔ دونوں فونز میں ڈیجیٹل زوم اور آپٹیکل زوم کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

اس کے برعکس گلیکسی ایس 20 الٹرا کے فرنٹ کیمرہ کی تفصیلات تو اب تک سامنے نہیں آسکیںں البتہ فون کا بیک کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہوگا۔

ایس 20 الٹرا کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس 20 اور ایس 20 پلس کی بیٹری پاور4500 ایم اے ایچ ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی سیریز کے تینوں فونز وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ ہوں گے۔

Total Views: 1064

Reviews & Comments