سام سنگ گلیکسیS7 - فائدہ مند فون یا صرف ششکے

ذرا اپنی آنکھیں بند کیجیے اور سام سنگ گلیکسی S6 کو تصور کیجیے- ویسا جیسا آپ اس کو دیکھنا چاہتے ہیں! اب آنکھیں کھولیں اور پیشِ خدمت ہے سام سنگ گلیکسیS7 آپ کے موجودہ S6 سے بہتر اور جدید- آئیے اس فون کے بارے میں مزید جانتے ہیں-

img


جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ گلیکسی S7:
سام سنگ نے ہمیشہ اپنے منفرد فونز کی بدولت دنیا کو حیران کیا ہے- جدید ٹیکنالوجی سے لیس سام سنگ کے اسمارٹ فونز اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں- سام سنگ گلیکسی S7 کی آمد آمد ہے- کئی دنوں سے اس فون کے فیچرز کے چرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں- سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کو پسند کرنے والے حضرات کو S7 کا بےچینی سے انتظار ہوگا- آئیے ہم بھی دیکھتے ہیں آخر اس فون میں ایسا کیا ہے جس نے خریداروں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے-

سام سنگ گلیکسی S7 میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور واٹر پروف کی خصوصیت کی واپسی ہوگی جبکہ بیٹری بدستور فون کے اندر ہی بند (sealed ) رہے گی- بہترین کیمرہ فیچرز سے ہمیشہ سے ہی گلیسکسی فونز کا خاصہ رہے ہیں- یہی چیزیں ہمیں گلیکسی S7 میں بھی نظر آئیں گی- اس بار سام سنگ نے منفرد حکمتِ عملی اپنائی ہے جس میں 12 میگا پکسل کیمرہ رکھا گیا ہے- یہ تمام پکسلز فیز ڈٹیکشن (phase detection) کی صلاحیت رکھتے ہیں- سام سنگ نے لائٹنگ فاسٹ آٹو فوکس (lightening fast autofocus) کا وعدہ کیا تھا اور یہ وعدہ اس نے S7 میں پورا بھی کیا ہے-

img


بہتر ڈیزائن:

وہ صارفین جو موبائل فون کی اسکرین میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو بھی ہرگز مایوسی نہیں ہوگی- S7 فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے کافی بہتر ہے- فون کے curves تیز نہیں بلکہ بہتر curved فون آپ کو ملے گا-

img


نمایاں فیچرز:
اگر بات کریں سام سنگ گلیکسی S7 کے ہارڈوئیر کی تو ہم دیکھتے آئے ہیں کہ پچھلے تمام گلیکسی فونز پلاسٹک باڈی کے ساتھ مارکیٹ میں آئے تھے- مگر گلیکسی S6 میں ہمیں المونیم باڈی دیکھنے کو ملی جس کو مزید نکھار کے سام سنگ S7 میں پیش کیا گیا ہے- گوریلا گلاس 4 پینل سے فرنٹ اسکرین کو محفوظ بنایا گیا ہے- اس کے علاوہ سام سنگ گلیکسی S7 واٹر پروف بھی ہے یعنی یہ 30 منٹ تک 1.5میٹر پانی رہ سکتا ہے- اس کے علاوہ سام سنگ S7 دھول مٹی سے بھی بچنے میں مدد دیتا ہے٬ فون کے پیجھے گلاس لگا ہے-

img


آسمان سے باتیں کرتی قیمت:
یہ تو ہوگئی سام سنگ گلیکسی S7 کی چند چیدہ چیدہ باتیں- اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس فون کی کُل قیمت کتنی ہوگی؟ فون میں موجود چِپ سیٹ (chipset) ہی سب سے مہنگا ہے جس کی قیمت 62 ڈالر ہے- مارکیٹ ریسرچ کمپنی IHS کے مطابق سام سنگ گلیکسی S7 کے پارٹس کی کُل قیمت 255 ڈالر ہے- فون میں نصب 12 میگا پکسل ڈیول پکسل ٹیکنالوجی کیمرہ کی قیمت تقریباً 14 ڈالر ہے٬ اور اسبملنگ کا تخمینہ 5 ڈالر ہے- یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ فون کے میٹریل کی قیمت میں سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کی قیمت٬ مارکیٹنگ٬ ڈسٹریبیوشن٬ آر اینڈ ڈی٬ کی قیمت شامل نہیں ہوتی- پاکستانی صارفین کے لیے سام سنگ گلیکسی S7 کی قیمت 75800 روپے ہوگی-

عنقریب یہ فون متعارف کروا دیا جائے گا٬ وہ تمام افراد جو نیا سام سنگ فون لینے کے لیے بےتاب ہیں اس آرٹیکل سے ضرور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں-


اس فون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے لنک پر کلک کیجیے:

Samsung Galaxy S7 Features

Total Views: 8369

Reviews & Comments