سونی کے نئے اسمارٹ فون میں سنیپ ڈریگن 55 موڈیم کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے۔ اس طاقتور پروسیسر کا فائدہ یہ ہوگا کہ یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی چلانے میں مدد فراہم کرے گا۔ آپ دنیا میں کسی بھی جگہ موجود ہوں آپ کے اس فون میں ڈیٹا نیٹ ورک تیزی سے کام کرے گا۔ بغیر رکے آپ فیسبک، واٹس ایپ اور دیگر چیزیں چلا سکیں گے۔ سونی ایکسپیریا کے نئے آنے والے اس فون کی ریم 12 جی بی ہو گی جبکہ تاحال فون کی روم کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ہے۔ فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 10 ہوگا۔ مختلف افواہوں کے مطابق سونی ایکسپیریا کے اس فون میں تین کیمرے میں دیے گئے ہیں جس کا مین کیمرہ 64 میگا پکسل یا 48 میگا پکسل پر مشتمل ہوگا، جبکہ ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں۔ بقیہ اسمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی ایل ای ڈی فلیش، آٹو ایچ ڈی آر اور پنوراما کے فیچر موجود ہوں گے۔ فون کے سیلفی کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو اس اسمارٹ فون میں سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ صرف ایک سنسر پر مشتمل ہوگا۔ سونی ایکسپیریا کے آنے والے اس فون کے نام کی بھی ابھی تک کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے- البتہ یہ فون ایکسپیریا 0، ایکسپیریا 1۔1، ایکسپیریا 2 یا ایکسپیریا 5 کے نام سے مارکیٹ میں آسکتا ہے-
|