سٹائل اور بہترین پرفارمنس کا امتزاج، ویوو کا نیا فون S1 Pro پاکستان میں متعارف

img


جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں نیا S1 Pro متعارف کروادیا۔ اس حوالےسے لاہور میں رنگوں سے بھر پور ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا، ٹیکنالوجی اور فیشن سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

img


ویوو کا یہ نیا فون ایک منفرد ڈائمنڈ ڈیزائن 48 میگاپکزل کیمرہ سے مزین ہے، جسکے ساتھ سامنے کی جانب سپر ایمولیڈ ڈسپلے میں32 میگاپکزل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ فون میں ویوو کا تیز رفتار ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور 4500 ملی ایمپئر آور کی بڑی بیٹری فراہم کی گئی ہے جس میں ویوو کی ڈول انجن فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ" ویوو پاکستان میں جدت اور انفرادیت کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیا ایس ون پرو اپنے منفرد ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کی بدولت آپ کو یہ دعوت دیتا ہے کہ آپ اپنےسٹائل کو اپگریڈ کریں۔ جدت اور ڈیزائن کے حوالے سے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو سال 2020 میں صارفین کو اسی طرح مزید بہترین مصنوعات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں آسانی لا سکیں۔ “

img


فون کی اہم خصوصیات:
• 6.38 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے ، 1080p سکرین ریزولیوشن، ہمیشہ آن رہنے والی سکرین
• ڈائمنڈ ڈیزائن 48میگا پکزل کواڈ کیمرہ، الٹراوائڈ، میکرو اور ڈیپتھ سنسرز
• 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ، اے آئی خصوصیات، سپر نائٹ سیلفی
• کوالکام سنیپ ڈریگن 665 پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج
• ڈول سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت اور ایک سم کے ساتھ 256 کارڈ کی آپشن
• 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، 18 W ڈول انجن فاسٹ چارجنگ، ٹائپ سی کیبل
• ویوو ملٹی ٹربو گیمنگ، وائس چینجر اورڈاک موڈ

فون کی قیمت اور دستیابی:
فون کی قیمت 43,999 روپے مقرر کی گئی ہے اور صارفین اسے 4 جنوری 2020 سے اپنی قریبی موبائل مارکیٹ یا ویوو کے آن لائن سٹور سے پری آرڈرکرسکتے ہیں۔ فون پاکستانی مارکیٹ میں 11 جنوری 2020 کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور کمپنی اسکے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کررہی ہے۔

img

Website Link: https://www.vivo.com/pk/products/s1pro
img

img
img
img
img
Total Views: 1929

Reviews & Comments