شاؤمی میں اپنے نئے اسمارٹ فون میں کیا لا رہا ہے؟ جانیے دلچسپ فیچرز

img


چین سے تعلق رکھنے والی معروف موبائل کمپنی شاؤمی (Xiaomi) بہت جلد اپنا ایک نیا اور جدید اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے جو کہ شاؤمی می 10 (Xiaomi Mi 10) کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔ می 10 کے حوالے سے کافی افواہیں سننے میں آرہی تھیں تاہم اب فون کی خصوصیات سے متعلق گردش کرتی افواہوں میں سے چند ایک درست ثابت ہو چکی ہیں۔

فون کی خصوصیات سے متعلق کمپنی کے سی ای او لی جن کی جانب سے چند افواہوں کی تصدیق کر لی گئی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق فون کا ڈسپلے 90 ہرٹز پر مشتمل ہو گا۔ اِس پاور کے ڈسپلے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ فون کی اسکرین کو ایک سیکنڈ میں نوے مرتبہ ریفریش کرے گا یعنی فون کا ٹچ انتہائی بہترین ہوگا۔ اس کے علاوہ فون کی باڈی ایمولڈ کی ہوگی۔ فون میں برائٹنس 1120 نِٹس کی ہوگی جو کہ کافی زیادہ ہے۔ شاؤمی می 10 میں ایسی خاص ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جِس سے فون کے رنگ انتہائی صاف اور واضح نظر آتے ہیں۔

img


یہ فون curved ڈیزائن کا مالک ہوگا جبکہ فون کی بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو شاؤمی می 10 کی بیٹری پاور 4400 ایم اے ایچ ہے۔ اِس فون کی ایک اضافی خوبی یہ ہے کہ یہ 50 واٹ کی پاور سے چارج ہوتا ہے۔ یعنی اگر آپ کے فون کی بیٹری بلکل ختم ہے تو یہ تقریباً ایک گھنٹے کے کم وقت میں فل چارج ہوجائے گا۔

شاؤمی کے نئے اسمارٹ فون میں چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے۔ فون میں کیمروں کی مجموعی تعداد 4 ہو گی جس کے بیک کیمرہ کا مین لینس 108 میگا پکسل کا ہوگا۔

تاہم فون کے مزید کیمروں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاعت سامنے نہیں آئی جبکہ فون کی انٹرنل اسٹوریج کتنی ہوگی یہ بھی ابھی تک راز ہی ہے۔

شاؤمی 10 سیریز کے فون کی لانچ 23 فروری کو ہونے والے موبائلوں کے سالانہ میلے میں ہوگی۔

Total Views: 2022

Reviews & Comments