صدر مملکت نے ویوو پاکستان کی سیلاب سے بحالی کی کوششوں کو سراہا

img
عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 کے لیے ایک کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔ اس حوالے سے پریزیڈینٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران، ویوو کے وائیس پریزیڈنٹ لیو سونگ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چیک پیش کیا۔
ملاقات کے دوران، ویوو کے وائیس پریزیڈنٹ اور صدر مملکت نے موبائل انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی اور فیصل آباد میں مقامی طور پر اپنی فیکٹری کے قیام کے لیے ویوو کی کوششوں کو خوب سراہا۔
ویوو کا پاکستان میں تیار کردہ یہ ڈومیسٹک موبائل پروڈکشن سیٹ اپ "میڈ ان پاکستان" اقدام سے ہم آہنگ ہے۔ ویوو کے پاکستان میں تیار کردہ سمارٹ فونز نہ صرف معیشت کو مزید ترقی دینے میں مدد فراہم کررہے ہیں بلکہ مقامی افرادی قوت کے لیے روزگار اور عالمی برانڈز کو پاکستان میں اپنی مقامی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لیے مشعل راہ ہے۔
ویوو اچھے برے تمام حالات میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ پاکستان اس وقت بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے جس سے لاکھوں زندگیاں متاثر ہو چکی ہیں۔ اس تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں جہاں 13000 سے زائد افراد زخمی اور 1300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سیلاب نے نہ صرف انسانوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ گزشتہ چند مہینوں میں ہزاروں جانور بھی اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مزید برآں، اس سیلاب نے خطے میں سترہ لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچایا ہے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
ویوو "More Local More Global"کے فلسفے کی پیروی کرتا ہے اور ویوو کے لیے ہر مقامی مارکیٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ایسے مشکل لمحات میں ویوو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن طور پر مدد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
اس موقع پر. ویوو پاکستان کے وائیس پریزیڈنٹ لیو سونگ کا کہنا تھا کہ" اس قدرتی آفت سے آگاہ ہوتے ہوئے، ویوو کمیونٹی کی جانب اپنے فرض کا احساس کرتا ہے ۔ ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں ۔ لاکھوں لوگوں کو ان تباہ کن سیلابوں کا شکار ہوتے دیکھنا دل کو دہلا دیتا ہے اور یہ تعاون سیلاب متاثرین کی مددکے لیے ہماری ایک کاوش ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم مضبوط رہنا چاہیے کیونکہ ہم مل کر اس طوفان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔"
Total Views: 743

Reviews & Comments