فوٹوگرافی کے ایک نئے باب کا آغاز، ویوو کا X70 Pro اب پاکستان میں دستیاب

img
سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوونے حال ہی میں اپنا نیا فلیگ شپسمارٹ فون X70 Pro متعارف کروایا ہے جوZEISS T* کوٹنگ، الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ اور انتہائی کم روشنی میں بہترین کارکردگی کے لیے رئیل ٹائم ایکسٹریم نائٹ ویژن جیسے بے مثال فیچرز سے آراستہ ہے۔آپٹکس اور اوپٹوالیکٹرانکس کے حوالے سے دنیا کی بہترین کمپنی ZEISSکے اشتراک سے تیارکی گئی ویوو کی فلیگ شپXسیریز کے سمارٹ فونز کمپیکٹ فارم میں پروفیشنل گریڈ فوٹوگرافی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں اور اس سریز کا نمائندہ اور جدید ترین فون X70 Pro اب پاکستانیمارکیٹ میں دستیاب ہے۔
اس حوالے سے پاکستان میں ویوو کے سی ای او ایرک کونگ کا کہنا ہے کہ ’’ ویووکی حکمت عملی میں موبائل امیجنگ کو اوّلین ترجیح حاصل ہے اور اس حوالے سے X70 Pro صارفین کے فوٹوگرافی تجربے کو بے مثال بنانے کے لیے ویوو اورZEISSکے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کے حوالے سے گہری تحقیق کے بعد کسٹمرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین سہولیات متعارف کروانا ویوو کا امتیازی وصف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ویوو کے سمارٹ فونز کیمرہ ایکسپرٹس ، کنٹنٹ تیار کرنے والوں اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کی اوّلین پسند ہیں ۔‘‘ ان کا مزید کہناتھا کہ " X70 Proکو متعارف کروانے کا مقصد موبائل فوٹوگرافی کی دنیا میں ویوو کی مضبوط ساکھ کومزید بہتر بنانا ہے تاکہ موبائل فوٹوگرافی کی اس دنیا سے وابستہ صارفین پرجدت کے نئے افق کھلیں۔ X70 Proفوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے بہت سے جدید یوزر فرینڈلی فیچرز سے آراستہ ہے جیسے کہ پروفیشنل گریڈ امیجنگ کے تجربہ کے لیے گمبل سٹیبلا ئزیشن 3.0۔‘‘
X70 Pro میں موجود گمبل سٹیبلائزیشن 3.0 سے آراستہ الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ ،کیمرہ ٹیکنا لوجی میں اہم سنگ میل ہے۔ اس کی مدد سے صارفین انتہائی کم روشنی میں بھی جھٹکوں کے بغیر شفاف تصاویرحاصل کر سکتے ہیں ۔ ویوو X70 Pro نےZEISS T* کوٹنگ کے ساتھ ZEISS کے معیار کے مطابق با قاعدہ سرٹیفیکیشن حاصل کر رکھی ہے، جو ویژیبل لائٹ کے ٹرانسمیشن ریٹ کو بڑھا کر تصویر کے معیار کو بہتربناتا ہے اور اس طرح صارفین کو حقیقت اور قدرتی رنگوں کے قریب تر تصاویر حاصل ہوتی ہیں۔
ویڈیو گرافی کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں موجود VIS 5-Axis الڑا سٹیبل ویڈیو فیچر، کیمرہ کو لارج جیٹرنگ کی ضرورت کے مطابقaxes 5ویڈیو سٹیبلائزیزیشن فراہم کرتا ہے ۔ مزید برآںسپرنائٹ ویڈیو اورMP50الٹراسینسنگ سینسربیک وقت ویڈیوگرافی کے دو مسائل کو حل کرتے ہیں ایک تاریکی میں بہترین ویڈیوگرافی اور دوسرا نوائز ریڈکشن۔
img
ویوو X70 Pro میں مختلف صورتحال کے مطابق موزوں کیمرہ موڈز موجود ہیں ۔ جیسا کہ کم روشنی والے ماحول کے لیے رئیل ٹائم ایکسٹریم نائٹ ویژن جو ایکسوپوژر کی انٹینسٹی کو ازخود کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کر کے صارف کو رات میں بہترین فوٹوگرافی کے قابل بنا تا ہے۔X70 Proکا ایک اور مخصوص فیچر یہ ہے کہ یہ سمارٹ فون ZEISS کے لینز سے آراستہ ہے جو ویوو کی امیجنگ میں نئی جدت ہے۔
ZEISS سٹائل پوٹریٹ اپنےBiotarکے ساتھ تین نئے لینززDistagon، PlanarاورSonnarسے پوٹریٹ کو دلچسپ اور کلاسک سٹائل سے آراستہ کرتے ہیں اور ہر ایک لینز کی اپنیخاص افادیت ہے۔ مزید برآں X70 Pro میں8MPپیریسکوپ کیمرہ موجود ہے جو 60Xتک ہائپرزوم کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بہت دوری پر موجود اشیاء کی بہترین تصویرکشی کو ممکن بناتا ہے اوران تصاویرکے معیار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
X70 Proسی پی یو اور جی پی یو کی بہترین کارکردگی کے لیےMediaTekDimensity 1200-vivo chip پر چلتا ہے۔ اس میں سکرولنگ اور دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنا نے کے لیے120Hzتک پیک ریفریش ریٹ اور 240Hzتک ریسپانس ریٹس کے ساتھ 6.56”کی FHD+ 3D فلیکسیبل سکرین موجود ہے۔ نیز اس کی 4450mAh کی بیٹری اور12GB+4GBایکسٹینڈڈ ریم ویوو X70 Pro کواور بھی بہترین سمارٹ فون بناتی ہے۔
قیمت اور دستیابی :
ویوو کا نیا X70 Pro اب پاکستان بھر میں 139,999 روپے کی قیمت میں دو دلکش رنگوں (Aurora Dawn اور Cosmic Black ) میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ویوو X70 Pro کی خریداری پر صارفین کو VIP Experience Card اورFree Goodies Box بھی ملےگا۔ویوو X70 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX70 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا 4G سمکارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ما ہ کے لیے)بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں https://www.vivo.com/pk/products/x70pro
Total Views: 3415

Reviews & Comments