بین الاقوامی شہرت یافتہ موبائل اسیسیریز برانڈ Riversong کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز۔ یکم فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں باظابطہ طور پر Riversong اور Yellostone کے اشتراک کا اعلان کیا گیا ۔ Riversong لانچ کے پہلے مرحلے میں پاور بنک، اسمارٹ واچ، کار چارجر ز کے علاوہ کئی اور اسمارٹ اسیسیریز اور الیکڑونک پراڈکٹس لانچ کر رہا ہے۔ جس کی ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بنا نے کے لئےYellostoneسے بطو ر خصوصی آفیشل ڈسٹریبیوٹر اشتراک کیا گیا ہے۔
|