موبائل فون سے بلاگنگ کرکے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا آسان طریقہ جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

img
جدید دور میں جس طرح انسان طرقی کر رہا ہے، ویسے ہی اب گھر بیٹھے کمانے کے مواقع بھی بڑھتے جا رہے ہیں، کچھ تو گھر بیٹھے اتنا کما رہے ہیں، کہ باہر نکل کر کمانے والا بھی حیران رہ جائے۔
آج آپ کو ایک ایسے ہی کمانے کے ذریعے بلاگنگ کے بارے میں بتائیں گے۔
بلاگنگ دراصل ڈیجیٹل دور کی ایجاد ہے، جس میں بلاگر ویب سائٹ پر لفظوں کے جال کچھ اس طرح بنتا ہے، کہ صارف اسے پڑھنے پر مجبور ہو جاتا ہے اب بلاگنگ بھی مختلف قسم کی آ گئی ہیں۔
جیسے کہ صحافت میں، اکیڈمک لیول پر، معاشیاتی تجزیہ، معلوماتی آرٹیکلز، کالمز، ریسرچز سمیت کئی مختلف قسم کے بلاگز صارفین کی توجہ خوب حاصل کر رہے ہیں۔
img
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گھر بیٹھے یہ سب کام ہو سکتے ہیں، جبکہ ایک بلاگر اپنی خود کی ویب سائٹ بنا کر بھی اپنا مستقبل بہترین بنا سکتا ہے۔
عام طور پر بلاگر کو ایک لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کی ضرور پڑتی سکتی ہے، لیکن محض بلاگنگ کے سیٹ اپ کو مکمل کرنے کے لیے ایک سے دو مرتبہ لیپ ٹاپ ضروری ہوتا ہے، جس کے بعد آپ اپنے موبائل سے بھی بلاگنگ کر سکتے ہیں۔
موبائل کے ذریعے آپ بلاگنگ اس طرح کر سکتے ہیں کہ گوگل ایپ اسٹور سے آپ Blogger or WordPress کی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیں, Blogger چونکہ گوگل کا ہی پلیٹ فارم ہے، تو یہاں آپ کو انویسٹ کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی، تاہم ورڈ پریس پر آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اس کے بعد آپ کو Blogger کو کھولنے کے لیے اپنی گوگل یا ای میل آئی ڈی سے سائن ان کرنا پڑے گا۔ اس ایپلیکیشن کا لے آؤٹ کچھ یوں ہے کہ آپ باآسانی اپنے بلاگ کا اچھا سا ٹائٹل ڈال سکتے ہیں، جس کے بعد آپ اپنا بلاگ پبلش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو الفاظ بولڈ کرنے ہیں، یا تصاویر شامل کرنی ہوں، تو وہ تمام چیزیں آپ موبائل سے بھی کر سکتے ہیں۔
img
واضح رہے گوگل کی یہ ایپلیکیشن مفت ہے دوسری جانب Wordpress ہے، ورڈ پریس کی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر کے آپ لوگ ان کریں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس میں بھی آپ آرٹیکل پبلش کر سکتے ہیں اور تصاویر، ویڈیوز سمیت ایموجیز بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آج کے دور میں بلاگنگ کافی اہمیت حاصل کر رہی ہے، معلوماتی ویب سائٹ ہو یا نیوز ویب سائٹ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر رہی ہے، ایسے میں آپ بھی گھر بیٹھے کما سکتے ہیں۔
Total Views: 5321

Reviews & Comments