موبائل فون میں اگر ٹارچ ہے تو صرف یہ تبدیلی کرنے سے۔۔۔ وہ خفیہ راز جسے جان کر آپ بھی فَوراً ایسا ہی کریں گے

img
ماڈرن زمانے میں جہاں نت نئے موبائل فونز آ رہے ہیں، وہیں اگر آپ اپنے موبائل فون کی چند دلچسپ اور خفیہ سیٹنگ ہی سیکھ لیں، تو آپ لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اینڈرائیڈ موبائل فونز کے ایک ایسے ہی فیچر کے بارے میں بتائیں گے۔
اینڈرائیڈ صارفین موبائل فونز کا استعمال عقلمندانہ طور پر بھی کر سکتے ہیں، جیسے کہ موبائل فون کی ٹارچ کے ذریعے آپ کو حیران کر رہی ہے۔
ایک ایسی ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون کی تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، جو آپ سب سے خفیہ اور چھپانا چاہتے ہیں۔
یا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ موبائل فون کو اسمارٹ بنانے کے لیے آپ اس ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
img
ٹارچ گیلری والٹ نامی ایپ سے آپ نہ صرف موبائل فون کی ٹارچ جلا سکتے ہیں، بلکہ اس سے آپ موبائل فونز میں ویڈیوز، تصاویر، ڈاکیومنٹس اور آڈیو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ اسے ڈاؤنلوڈ کر کے سب سے پہلی اسکرین آتی ہے، ٹارچ کی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ ٹارچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ ٹارچ لفظ پر دبائیں تو ایک نئی اسکرین کھلتی ہے، جس میں ایپ آپ سے پاسورڈ ڈالنے کو کہتی ہے یہ پاسورڈ آپ نے خود بنانا ہوتا ہے، اس کے بعد ایپ آپ سے ایک رنگ کا انتخاب کرنے کو کہتی ہے، جو کہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہو، یہ بھی حفاظتی طور پر کیا جاتا ہے۔
اور پھر آئیکونز پر کلک کر کے آپ ویڈیوز، تصاویر، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، دوسرے صارفین کو یہی لگے گا کہ یہ ایک ٹارچ ایپ ہے لیکن بظاہر عام دکھنے والی یہ ایپ آپ کی کئی چیزوں کی حفاظت کر سکتی ہے۔
Total Views: 26923

Reviews & Comments