ڈیلیٹ میسج دیکھ سکتے ہیں لیکن کیسے؟ موبائل فون کے چند ایسے فیچرز جس کے بارے میں آپ بھی نہیں جانتے ہیں

img
موبائل فون آج کے زمانے میں سب ہی کی پہنچ میں ہیں، لیکن اسی موبائل فون کی ایپلیکیشنز کے چند ایسے فیچرز بھی ہیں جو کہ آپ کے لیے نئے ہو سکتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس رپورٹ میں آپ کو چند ایسے ہی فیچرز کے بارے میں بتائیں گے۔
اسٹاپ واچ:
آپ کے موبائل فون میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جو کہ اسٹاپ واچ کہلاتا ہے، اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ورزش کر رہے ہوں، یا پھر کسی تقریر یا کھیل میں وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو، صرف اپنے موبائل فون میں موجود ٹائمر کو آن کر دیں اور پھر موبائل کی مدد سے ہی خود اپنا کام کریں۔
بہترین تصاویر لینے کا طریقہ:
اکثر بہترین موبائل فون سے بھی تصاویر اس طرح نہیں آ پاتی جس کی صارف امید لگائے بیٹھا ہوتا ہے، ایسا اس لیے کیونکہ صارف کے اوپر پڑنے والی لائٹ، اینگل کیمرے پر اثر انداز ہوتا ہے۔
کیمرے کو جب آپ کھولتے ہیں تو کئی آپشنز آتے ہیں، جیسے کہ پورٹریٹ، فوٹو، پانو اور دیگر بھی۔ ان میں سے اگر آپ ایک سے زائد لوگوں کی تصویر لے رہے ہیں تو فوٹو کا آپشن مناسب رہے گا کیونکہ اس میں آپ کے پاس یہ سہولت ہوتی ہے کہ موبائل کو ہاریزونٹل (Horizontal) کر کے آپ تصاویر بنا سکتے ہیں۔
اسی طرح اگر آپ ورٹیکل (Vertical) تصویر لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پورٹریٹ کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے، جس میں عام طور پر اکلوتا صارف ہی موجود ہوتا ہے۔
img
ڈیلیٹ میسجز کو دیکھ سکتے ہیں؟
عام طور پر واٹس ایپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اب یہ سہولت بھی آ گئی ہے کہ صارف کو اگر مسیج موصول ہوا ہے اور وہ ڈیلیٹ ہو گیا ہے تو وہ میسج صارف دیکھ سکتا ہے۔
بزنس انسائڈر کے مطابق اسٹوریج کے ذریعے آپ ڈیلیٹ واٹس ایپ میسجز کو بھی دیکھ سکتے ہیں، اس کے لیے زیادہ کچھ نہیں بس آپ نے اپنی ڈیوائس کے براؤزر میں جانا ہے اور پھر واٹس ایپ کے ڈیٹا بیس کے آپشن پر کلک کرنا ہے۔ جہاں واٹس ایپ کی تمام ڈیٹا بیس فائلز موجود ہوتی ہیں۔
اگلے آپشن میں آپ نے ‘msgstore.db.crypt12’ پر کلک کر کے رکھنا ہے جس کے بعد ایک اور آپشن آئے گا، جس میں آپ نے ایڈیٹ نیم پر کلک کرنا ہوگا۔ اور نام تبدیل کر کے آپ نے ‘msgstore_backup.db.crypt12’. یہ نام رکھنا ہے۔
اس کے بعد آپ نے حالیہ بیک اپ فائل کو سیلیکٹ کر کے اس کا نام ‘msgstore.db.crypt12’ یہ رکھنا ہے۔
اس کے بعد آپ نے اپنے موبائل میں موجود گوگل ڈرائیو کو کھولنا ہے، جس میں اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف تین ڈاٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ نے بیک اپ کے آپشن پر کلک کرنا ہے، اور اپنا واٹس ایپ بیک اپ کو ڈیلیٹ کر دینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنا واٹس ایپ ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کرنا ہے، انسٹال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لوکل بیک اپ سے ری اسٹور ہو۔
img
اس کے بعد ‘msgstore.db.crypt12’ سیلیکٹ کر کے ری اسٹور کے بٹن پر کلک کریں۔ بزنس انسائڈر کے مطابق اس طرح آپ کے مسیجز ری اسٹور ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ تمام عمل انتہائی احتیاط کے ساتھ کرنا ضروری ہے کیونکہ چھوٹی سی غلطی سے آپ بیک اپ سے محروم بھی ہوسکتے ہیں- اس لیے اس آپشن کا استعمال اپنی ذمہ داری پر کریں-
Total Views: 2333

Reviews & Comments