موبائل پاسورڈ بھول گئے تو کیا کریں؟ جانئیے اور اس مشکل سے بچیں منٹوں میں

img
موبائل فونز میں پاسورڈ یا پاس کوڈ آج کل ہر دوسرے موبائل فون میں لگایا جاتا ہے، لیکن اس سب میں اگر آپ موبائل فون کا پاسورڈ بھول جائیں تو کیا پھر؟
جی ہاں! آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے موبائل فونز کے پاسورڈز اکثر صارفین لگا کر بھول جاتے ہیں، چاہے پھر وہ فنگر پرنٹ لاک ہو، پن ہو، پاسورڈ ہو، یہ سافٹ وئیر آپ کے لیے آسانی پیدا کر سکتا ہے۔
Tenorshare 4uKey for Android ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو کہ صارفین کو پاسورڈ بھول جانے کی صورت میں مدد کر سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ موبائل فونز کے پاسورڈ کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سافٹ وئیر کو ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ اسے خریدا بھی جا سکتا ہے، اس سافٹ وئیر کا دعویٰ ہے کہ منٹوں میں آپ کے موبائل فون کے پاسورڈ کو کھول سکتی ہے۔
img
موبائل فون صارف کو سافٹ وئیر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، کہ کس طرح یہ آپ کے پاسورڈ کو ڈٹیکٹ کرے گا۔
جب آپ اسے فری ڈاؤنلوڈ فار ونڈوز کے آپشن پر کلک کریں گے، اسے آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کر لیں۔ اس کے بعد آپ کے پاس ایک اسکرین کھلے گی، اگر آپ اسکرین لاک کو توڑنا چاہ رہے ہیں، تو اسی پر کلک کریں گے۔
جس کے بعد سافٹ وئیر آپ سے ڈیمانڈ کرے گا کہ اپنے فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے کیپ ٹاپ سے کنیکٹ کریں تاکہ سافٹ وئیر آپ کے موبائل فون کو اسکین کر سکے۔ جس کے بعد آپ کے پاس ایک آپشن آئے گا، اسٹارٹ کا، اس آپشن پر کلک کرتے ہی آپ کو دو آپشن دیے جائیں گے۔
اگر آپ اپنی ڈیوائس کا پاسورڈ توڑنا چاہتے ہیں تو سافٹ وئیر یہ تنبیہہ بھی دے گا کہ آپ کی ڈیوائس میں موجود تمام چیزیں ڈیلیٹ ہو جائیں گی، کیا آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کو ہاں کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
img
جبکہ ویب سائٹ سے یہ سافٹ وئیر بھی خریدا جا سکتا ہے، ماہانہ فیس کے طور پر 29 ڈالرز یعنی تقریبا 6 ہزار سے زائد کی رقم دے کر خریدا جا سکتا ہے، سالانہ 35 ڈالر یعنی 7 ہزار سے زائد رقم دے کر، ہمیشہ کے لیے صارف 44 ڈالرز یعنی 9 ہزار روپے سے زائد کی رقم دے کر آپ 5 ڈیوائسز کنیکٹ کر سکتے ہیں۔
مزید اینڈرائیڈ فونز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
Total Views: 3513

Reviews & Comments