آج انٹرنیٹ کا استعمال ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔۔ لیکن اکثر گھریلو صارفین انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں- اس پریشانی کی بنیادی وجہ عموماً گھر میں انٹرنیٹ کے لیے نصب وائی فائی راؤٹر سے متعلق کی جانے والی چند غلطیاں ہوتی ہیں- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے راؤٹر کے سگنلز کو طاقتور بنا کر اپنے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ کرسکتے ہیں وہ بھی کسی اضافی چارجز کو ادا کیے بغیر- 1: وائی فائی ڈیوائس یا راؤٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیان میں کہیں نصب کریں اس سے وائی فائی سگنل گھر کے ہر کونے میں مکمل موصول ہوں گے- جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے سے محفوظ رہے گا- 2: راؤٹر کو ٹی وی، ٹیلی فون اور دیگر برقی آلات سے فاصلے پر رکھیں تاکہ ان کے تاروں کے کرنٹ سے وائی فائی کے سگنلز پر متاثر نہ ہوں۔ 3: بے بی مانیٹرز اور بلیو ٹوتھ اسپیکرز سے بھی راؤٹر کو دور رکھیں کیونکہ ان کے اندر سے شعاؤں کا اخراج ہوتا ہے جس سے ممکنہ طور پر ڈیوائس کے سگنل متاثر ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کی سپیڈ پر فرق پڑسکتا ہے۔۔
|