وہ 10 بہترین اسمارٹ فونز جو آپ 30 ہزار روپے سے کم قیمت میں خرید سکتے ہیں

آج کل کے اس دور میں اسمارٹ فون ہر کسی شخص کی بنیادی ضرورت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر لوگ رہنا تصور نہیں کر سکتے۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ایسا اسمارٹ فون خریدے جس کی قیمت بھی کم ہو اور اس میں خصوصیات بھی بہترین ہوں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی 10 اسمارٹ فونز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو 30 ہزار روپے سے کم قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

Camon 15 Pro
اس اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنو موبائل کمپنی نے مارکیٹ میں بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے۔ کم قیمت میں بہترین خصوصیات کے فون ٹیکنو کمپنی اپنے صارفین کے لئے متعارف کرواتی ہے۔ اِسی طرح حال ہی میں ٹیکنو کیمون متعارف کروایا گیا جس کی خصوصیات فون کی قیمت کے مقابلے میں کمال کی ہیں۔ فون کی اسکرین کا سائز 6.6 انچ ہے۔ ٹیکنو کیمون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ انتہائی طاقتور ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 6 جی بی ہے۔ اب بات کرتے ہیں فون میں موجود کیمروں کی۔ فون کے مین کیمروں کی تعداد 3 ہے جو کہ 48 ، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ ٹیکنو کیمون کی قیمت 29,999 ہے۔

img


Realme 5i
رئیل می نے بھی اپنے صارفین کے لئے ایک بہترین فون متعارف کروایا ہے جو بہترین خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ فون بھی سال کے بہترین فون میں سے ایک ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اس کے مقابلے میں فون کی قیمت انتہائی کم ہے۔ یہ فون 4 بیک کیمروں پر مشتمل ہے۔ فون میں سیلفی کیمروں کی تعداد 1 ہے جو 8 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کی اسکرین 6.52 انچ ہے۔ اس اسمارٹ فون میں چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 665 نصب کی گئی ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ رئیل می 5 آئی کی قیمت 24,999 ہے۔

img


Huawei Y7p
ہواوے کے اسمارٹ فونز ہمیشہ ہی بہترین فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروائے جاتے ہیں۔ بہترین کارکردگی والے ان فونز میں ہر جدید فیچر ہوتا ہے۔ ہواوے وہ موبائل کمپنی ہے جس کے پاس ہر طرح کی قیمت والے فون ہوتے ہیں۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اِس کی قیمت انتہائی کم ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 48، 8 اور 2 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 2 میگا پکسل ہے جو اِس قیمت میں بہت اچھا ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.39 انچ ہے جو کہ آرام سے واضح تصاویر دِکھا سکتا ہے۔ فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے جو کہ مکمل چارج کرنے کے بعد آپ کا ایک دِن آرام سے گزار سکتی ہے۔ اس فون کی قیمت 28,999 روپے ہے۔

img


Infinix S5 Pro
اس فون کی قیمت 26,000 روپے ہے۔ جب بھی ہم سستا اور معیاری فون لینے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارا دھیان فوراً ہی انفینکس پر جاتا ہے۔ انفینکس ایس 5 پرو بھی پہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔ فون کا اسکرین سائز 6.6 انچ ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 متعارف کروائی گئی ہے۔

img


Oppo A5s
اوپو اے 5 ایس بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والا کم قیمت کا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو اے 5 ایس کی اسکرین 6.2 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4,230 ایم اے ایچ ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 32 اور 64 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد دو ہے جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا فون ہے۔ اس فون کی قیمت 20,999 ہے۔

img


Vivo y19
ویوو وائی 19 کی قیمت بھی اس میں موجود خصوصیات کے مطابق کم ہیں۔ یہ موبائل مارکیٹ میں 29,999 روپے میں دستیاب ہے۔ اس فون میں انتہائی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے جس کی پاور 5,000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون کے بیک کیمروں کی تعداد تین ہے جو 16، 8 اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فون کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے ۔ فون کا ڈسپلے سائز 6.53 انچ ہے۔ ویو وائی 19 کی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 8 جی بی ہے۔

img


Realme 5s
رئیل می 5 ایس کا شمار بھی ان بہترین10فونز میں ہوتا ہے جن کی قیمت 30 ہزار سے کم ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اِس کی قیمت انتہائی کم ہے۔ فون میں 4 کیمرے موجود ہیں جو 48، 8، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا ڈسپلے سائز 6.5 انچ ہے۔ فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے جو کہ مکمل چارج کرنے کے بعد آپ کے دو دِن آرام سے گزار سکتی ہے۔

img


Redmi Note 8
یہ اسٹائلش فون مارکیٹ میں 29,999 روپے میں دستیاب ہے۔ اسکی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کا اسکرین سائز 6.3 انچ ہے۔ فون میں انٹرنل اسٹوریج 128 جی بی ہے جبکہ ریم 6 جی بی ہے۔ اب بات کرتے ہیں سب سے دلچسپ فیچر کی، اور وہ ہے فون میں موجود کیمرہ۔ فون کے بیک کیمروں کی تعداد 4 ہے جبکہ فون میں سنگل سیلفی کیمرہ ہے جو کہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔

img


Camon 15
اس فون کی قیمت 22,499 روپے ہے۔ فون کی اسکرین کا سائز 6.6 انچ ہے۔ ٹیکنو کیمون 10 میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ انتہائی طاقتور ہے۔ فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ اب بات کرتے ہیں فون میں موجود کیمروں کی۔ فون کے مین کیمروں کی تعداد 3 ہے جو کہ 48 ، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔

img


Oppo A5 2020
اوپو اے فائیو 2020بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والا کم قیمت کا فون ہے۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو اے 5 کی اسکرین 6.5 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 5000ایم اے ایچ ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 128 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد چار ہے جو 12 ، 8، 2 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا فون ہے۔ اس فون کی قیمت 31,999 روپے ہے۔

img
Total Views: 10587

Reviews & Comments