ویوو اور ZEISS کے درمیان موبائل امیجنگ کے لیے عالمی سطح پر شراکت داری کا معاہدہ

img
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو اور لینز کے حوالے سے پہچانی جانے والی صف اول کی کمپنی ZEISS کے درمیان شراکت داری کا ایک طویل المدت معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جس کے تحت دونوں کمپنیاں موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی میں جدت اور نئی اختراعات کے لیے مل کر کام کریں گی۔ اس حوالے سے ویوو کی جلد آنے والی X60 Series میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

شراکت داری کے اس منصوبے کے تحت ویوو اور ZEISS مل کر vivo ZEISS Imaging Lab کا قیام عمل میں لائیں گے اور اس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام میں موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا جائے گا۔ اس شراکت داری میں ویوو اور ZEISS ایک دوسرے کی مہارت اور صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کے لیے بہترین موبائل فوٹوگرافی ٹیکنالوجیز متعارف کروائیں گے۔

ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ہی ویوو کی جانب سے vivo ZEISS Master Photography کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس کے تحت صارفین کو ویوو کے سمارٹ فونز کے ذریعے بہترین فوٹوگرافی کی تربیت دی جائے گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ویوو کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، سپارک نی کہنا تھا کہ" ہماری اس شراکت داری کی بدولت اب زیادہ صارفین ZEISS کی امیجنگ ٹیکنالوجی کا لطف اٹھا سکیں گے، جہاں ویوو ہمیشہ جدت کو فروغ دیتا ہے وہیں اب فوٹوگرافی کے شعبے میں بھی ZEISS کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔"

جورگ شمٹز، جو کہ ZEISS کنزیومر پراڈکٹس کے نگران ہیں، انکا کہنا تھا کہ "آپٹیکل ٹیکنالوجی میں ZEISS کے وسیع ترین تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اب ویوو کے فلیگ شپ سمارٹ فونز میں بہترین امیجنگ پرفارمنس فراہم کی جائے گی۔"

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 25 برسوں کے دوران، ویوو نے اپنی بہترین پراڈکٹس کے ذریعے ہمیشہ صارفین کی ضروریات کو پورا کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دنیا بھر میں ویوو کے ریسریچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹرز میں 700 سے زائد افراد جدت اور اعلی معیار کی نئی ٹیکنالوجیز پر کام کررہے ہیں۔ موجودہ دور میں موبائل صارفین کی ضروریات کے مدنظر اب فوٹوگرافی اور امیجنگ ٹیکنالوجی کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے اب ویوو اور ZEISS مل کر کوشاں ہیں۔

دونوں کمپنیاں ایک ہی مقصد کے حصول پر کام کررہی ہے، جو کہ صارفین کے لیے جدت سے بھرپور بہترین معیار فراہم کرنا ہے اور یہ شراکت داری مستقبل میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔
img
img
img
img
img
img
img
Total Views: 1462

Reviews & Comments

Follow US