ویوو نے پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سے مزین نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V20 متعارف کروا دیا

ویوو کا نیا فون جدید سیلفی ٹیکنالوجی، دلکش پتلے ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کا امتزاج ہے
سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنی فلیگ شپ وی سیریز کا نیا سمارٹ فون vivo V20 متعارف کروا دیا گیا ہے اور فون کی قیمت 59,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فون کی تقریب رونمائی کوویوو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جس میں نئے فون V20 کے برانڈ ایمبیسیڈرز، مشہور اداکار فہد مصطفی اور ٹی وی و فلم کی اداکارہ ہانیہ عامر نے شرکت کی۔

اس تقریب کی میزبانی کے فرائض فیضان حقی نے ادا کیے اور اپنے طرز کے اس پہلے لانچ ایونٹ پر ناظرین کو بھی سوال و جواب کے ذریعے بہت سے انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
img
جدت کے حوالے سے مشہور کمپنی ویوو نے پاکستان میں ایک بار پھر اپنی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیا فون V20 پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
img
نیا vivo V20 دیکھنے میں بھی انتہائی دیدہ زیب ہے اور اسکا وزن محض 171 گرام ہے۔ فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کی موٹائی صرف 7.38 ملی میٹر ہے جو اس سال کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے کم موٹائی ہے۔ فون کی باڈی میں بھی شیشے کا استعمال کیا گیا ہے اور خاص قسم کی کوٹنگ کے ذریعے نہ صرف اسے دلکش بنایا گیا ہے بلکہ سکریچ اور انگلیوں کے نشانات سے بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔
img
فون کی سکرین 6.44 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی حامل ہے جس کی ریزولیوشن ایف ایچ ڈی پلس ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں ہمیشہ کی طرح ویوو کا تیز رفتار ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی فیس ان لاک کی سہولت بھی موجود ہے۔
img
ویوو کے V20 سمارٹ فون کی پشت پر ایک حیرت انگیز نئے 64میگاپکزل کیمرہ کو نصب کیا گیا ہے جو کہ سپر نائٹ موڈ کی صلاحیت رکھتا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ پشت پر موجود مزید دو کیمرے وائیڈ اینگل ، میکرو اور پورٹریٹ تصاویر کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔
img
پرفارمنس کے حوالے سے بھی ویوو کے اس نئے فون کا کوئی مقابلہ نہیں، فون میں لگایا گیا کوالکام سنیپ ڈریگن 720G پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور بڑی 128 گیگا بائیٹ سٹوریج کی مدد سے تمام ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز کو انتہائی پھرتی کے ساتھ چلالیتا ہے۔ یہ پاکستان میں پہلا فون ہے جس میں پہلے سے ہی گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 استعمال کیاجارہا ہے اور اسکے ساتھ ویوو کے فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 11 کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

جہاں اس فون میں اتنے ڈھیر سارے فیچرز شامل ہیں، وہیں اسکی بیٹری اور چارجنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ فون میں ایک بڑی 4000 ملی ایمپئیر آور کی بیٹری نصب ہے جسے ویوو کی فلیش چارج ٹیکنالوجی کی مدد سے محض تیس منٹ میں 65 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے باآسانی ایک سے دو دن استعمال کریں۔
img
فون کی لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، زہیر چوھان کا کہنا تھا کہ " ویوو نے ہمیشہ بدلتے وقت اور صارفین کی ضروریات کا خیال رکھا ہے۔ آج کل ہمارے نوجوان صارفین کی ایک بڑی تعداد سیلفی کیمرہ کا بے حد استعمال کرتی ہے، جس میں نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیوز بنانے کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سیلفی کیمرہ سے مزین نیا ویوو وی 20 سمارٹ فون پیش کیا ہے جو کیمرہ کے ساتھ، ڈیزائن اور پرفارمنس میں بھی لاجواب ہے۔
img
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا وی 20 اس وقت پاکستان میں 59,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 17 اکتوبر سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون دو جاذب نظر رنگوں مڈنائیٹ جاز اور سن سیٹ میلوڈی میں دستیاب ہے اور دونوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین نہ صرف اپنی قریبی موبائل مارکیٹ بلکہ daraz پر ویوو کے آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اس فون کوخرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 10.10 سیل کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

ویوو کی جانب سے اس نئے فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ پاکستان میں ویوو کے فون کی تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V20 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سم کارڈ ون میں اپنی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/products/v20
Total Views: 3034

Reviews & Comments