ویوو نے مصنوعی ذہانت سے لیس فل ویوTM ڈسپلے کا حامل اپنا نیا اسمارٹ فون V9 پاکستان میں پیش کردیا

لاہور، 5 اپریل 2018ء – ویوو نے آج پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں اپنے نئے V9 اسمارٹ فون کے اجراء کا جشن منایا۔ یہ اسمارٹ فون جو فل ویو TM ڈسپلے اور 90 فیصد اسکرین-ٹو-باڈی تناسب (ratio) رکھتا ہے ، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہترین تصاویر کھینچ سکتا ہے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 1,000 سے زائد افراد، بشمول ویوو کے قابل قدر شراکت دار، قابل احترام ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے اور فیشن کی صنعت سے وابستہ کلیدی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں مرکز نگاہ V9 اسمارٹ فون ایک نفیس اور اسٹائلش اسمارٹ فون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہمیشہ "بہترین تصویر" لیتا ہے اور مصنوعی ذہانت کی طاقت سے " بہترین منظر" فراہم کرتا ہے۔

img


AI فوٹوگرافی کے ذریعے بہترین تصاویر کی تخلیق
ویوو کا V9 اسمارٹ فون جدید مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے موبائل صارف کو ایک ایسا منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے جس میں AI فیس بیوٹی، AI اسمارٹ انجن اور AI سیلفی لائٹنگ جیسی مختلف خصوصیات کوبہتر بنایا گیا ہے۔

AI فیس بیوٹی ٹیکنالوجی چہروں کی تقریباً 10 لاکھ تصاویر کا جامع ڈیٹابیس استعمال کرتی ہے، جو اسے عمر، صنف، جلد کی ساخت اور رنگت کے ساتھ ساتھ روشنی کے ماحول کا اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔

اس طرح یہ ٹیکنالوجی مقامی صارفین کی ترجیحات کے مطابق تصاویر میں بہتری لا سکتی ہے ۔ دیگر AI فوٹوگرافی خصوصیات میں نئی AI سیلفی لائٹنگ شامل ہے، جو 2D فوٹو کو 3D ماڈل میں تبدیل کرنے اور پھر روشنی کو مستند اور جمالیاتی انداز میں پروسیس کرنے کے لیے ایک نئے الگورتھم کا استعمال کرتی ہے اور صارفین کو اپنے شاہکار خود تخلیق کرنے میں مدد دیتی ہے۔

img


مصنوعی ذہانت سے بہتر بنایا گیا موبائل تجربہ
فوٹوگرافی کے علاوہ V9 کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کی گئی ہے۔ AI اسمارٹ انجن صارف کی عادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم ریسورسز کی ترجیحات خود کار طور پرترتیب دیتا ہےتاکہ بہترین کارکردگی کو یقینی بنایاجاسکے۔

ویوو نے چہرہ دیکھ کر فون کو ان لاک کرنے کی گزشتہ ٹیکنالوجی کو AI فیس ایکسس کے ذریعے مزید بہتر بنا یا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی قدرتی جلد کے عکس اور چہرے کی معمولی حرکات کو سمجھتی ہے تاکہ شخص کے اصل چہرے کے بجائے اس کی تصویر یا وڈیو کے ذریعے فون کو ان لاک کرنے کے امکان کو مزید کم کیا جا سکے۔

مزید برآں V9 کی مصنوعی ذہانت سے لیس اٹینشن سینسنگ یہ بھی جانتی ہے کہ آپ فون کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ پیغامات موصول ہونے، کالز آنے اور الارم بجنے کی صورت میں آواز کو خودکار طور پر کم کردیتی ہے تاکہ اونچی آواز سے آپ پریشان نہ ہوں۔

"V9 کسی بھی ماحول میں خود کار طور پر بہترین تصویر لینے کے لیے صارفین کی موبائل کیمرا ضروریات کے بارے میں ہماری سمجھ کا عکاس ہے۔ ہم پاکستان میں نوجوان صارفین کو V9 کی مصنوعی ذہانت کی طاقت سے متعارف کروانے کے لیے پرجوش ہیں" جناب ایرک کونگ، سی ای او ویوو پاکستان نے کہا۔ " مصنوعی ذہانت کے کلیدی کردار کے ساتھ بہترین تصویر کھینچے کے عمل کو آسان ترین بنا کر ہم پراعتماد ہیں کہ ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو اظہار کی طاقت عطا کرسکتے ہیں۔ جبکہ فل ویوTM ڈسپلے صارفین کو اپنے فوٹو گرافک لمحات کے 'بہترین منظر' کا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا۔

img


قیمت اور دستیابی:
ویوو V9 پاکستان بھر میں 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ صارفین اس نئے اسمارٹ فون جو دو خوبصورت رنگوں "پرل بلیک" اور "گولڈ " میں دستیاب ہوگا، پہلے سے بک کروانے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ویوو دکان پر جا سکتے ہیں ۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت 37,999 روپےہے۔

Total Views: 2605

Reviews & Comments