ویوو نے اعلیٰ ترین تصویر کشی اور بہترین کارکردگی کا حامل اپنا نیا سمارٹ فونY55 پاکستان میں متعارف کروا دیا

img
44Wفلیش چارج، 8GB + 4GBایکسٹینڈڈ ریم 2.0، اور 50MP ریئر کیمرہ کے ساتھ دستیاب
عالمی سطح پر صف اوّل کے ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے دلکش ترین ڈیزائن ، تیزتر کارکردگی ، بہتر ٹیکنالوجی اور کیمرہ کے جدید ترین فیچرز کے ساتھ اپنا نیا سمارٹ فون Y55پاکستان میں متعارف کروا دیا ۔
نوجوانوں کے لیے خصوصی طور پر متعارف کروائی گئیویوو کی Yسیریز میں Y55ایک نیا اضافہ ہے جسے تصویر کشی کے حیران کن تجربہ کے لیے 50MPایچ ڈی ریئر کیمرہ ، AIٹرپل کیمرہ سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس سمار ٹ فون میں جدید ترین 8GB + 4GBایکسٹینڈڈ ریم 2.0 موجود ہے تاکہ صارفین اس پر بیک وقت کئی ایپس کو برق رفتاری کے ساتھ باآسانی چلا سکیں نیز اس میں طاقتور 44Wفلیش چارج کی سہولت بھی دی گئی ہے۔لہٰذا جدیدترین فیچرز سے لیس یہ سمارٹ فون اس دور میں ٹیکنالوجی کے دلدادہ اورفیشن ایبل صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
Y55ویووکے جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کاخوبصورت امتزاج ہے جس میں موجود 1TBتک بڑھنے کی گنجائش رکھنے والی 128GBبڑی میموری +ایکسٹینڈڈ ریم 2.0(8GB + 4GBایکسٹینڈڈ ریم ) ، 5000mAhکی بڑی بیٹری اور VEG( ویوو انرجی گارڈین ) ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین سمارٹ فون کی طاقتور کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس پرخوبصورت انداز میں نصب کیا گیا 50MPکیمر ہ مو ڈیول،3Dشیپ اور پرکشش ڈیزائن اس کی دلکشی کو سحر انگیز بنا کر اسے دور حاضر کا بہترین ٹرینڈی ہینڈ سیٹ بناتے ہیں ۔
img
نئے ویوو Y55کو خاص طور پر ایسے نوجوان صارفین کی طرز زندگی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے جو جدید ترین فیچرز سے آراستہ پاور پیک ڈیوائسز کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور موبائل فون سے وابستہ روزمرہ زندگی کی دیگر ضروریات کو بخوبی پورا کرسکیں ۔
تخلیق ، رابطہ اورآپ کی شخصیت کے اظہار کے لیے کیمرے کا بہترین تجربہ
Y55میں حقیقت کے قریب تر تصویرکشی اور ویڈیوگرافی کے لیے 50MPایچ ڈی ریئر کیمرہ سےنصب کیا گیا ہے نیز ویوو کے جدیدترین پوٹر یٹ الگو رتھم کے ساتھ ویوو Y55کے 16MPفرنٹ کمرہ سے بہت خوبصور ت سیلفیز بھی کھینچی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ رات کی کم روشنی میں بہتر سیلف ۔پوٹریٹ بنانے کے لیے اس میں نوائز کو کم کرنے والا سپر نائٹ سیلفی الگورتھم ، نیچر ل پوٹریٹ الگورتھم اور Aura Screen Lightفیچر بھی موجو د ہے ۔
Y55میں "Ultra Stable Video" فیچر بھی موجود ہے جو EIS(Electronic Image Stabilization) ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر فریم کو ایکٹرانکلی ایڈجسٹ کرکے کیمرے میں حرکت سے ہونے والی خرابی کو کم کرتا ہے اور یوں اس سے ٹرا ئی پوڈ کے بغیر ہاتھ سے بنا ارتعاش سٹیبل ویڈیو کی ریکا رڈنگ کی جاسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس جدید سمارٹ فون میںFrame Denoising Algorithm Multi-، Stylish Night Filters، Fun Shot، AI Face Beautyاور Double Exposureجیسے جدید فیچرز بھی موجو د ہیں جو "false colors" کو کم کرکے تصویر کو شفاف اور حقیقت کے قریب تر بناتے ہیں اور صارفین کو کیمرے کے استعمال کے دلچسپ اور بہترین تجربے سے روشناس کرواتے ہیں ۔
img
تیز ترین کارکر دگی اور بہترین تفریح کبھی بھی ، کہیں بھی
Y55کی کارکردگی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے اسے 1TBتک بڑھنے کی گنجائش رکھنے والی 128GB روم اور ایکسٹنڈڈ ریم 2.0(4GB+8GBایکسٹنڈڈ ریم) سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین بنا کسی تعطل ایک وقت میں بہت سی ایپس کو ایک ساتھ استعمال کر سکیں ۔
یہ سما رٹ فون optimization algorithmاستعمال کرتا ہے جو ریم اور روم کے ساتھ مل کر ایک ایپ سے دوسری ایپ میں سوئچ کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے ساتھ میموری کے مؤ ثر استعمال کو یقینی بناتا ہے۔ نیز 44Wفلیش چارج اور 5000mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ VEG(VIVO Energy Guardian) ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ سمارٹ فون بہت جلد چارج ہو جاتا اور بیٹر ی کی بڑی گنجائش کے بھرپور استعمال کے ساتھ ساتھ بہترین انرجی مینجمنٹ کو بھی یقینی بنا تا ہے۔
Y55کو طاقتور Qualcomm® Snapdragon™ 680پراسیسر سے چلایا جاتا ہے یہ نسبتاً کم پاوراستعمال کرتا ہے اور ایپلیکش اوررگیم کھیلنے کے دوران بہت اچھی کاردکر دگی کا حامل ہے ۔
متاثر کن ڈسپلے اور جدید ڈیزائن
Y55نے اپنے ماڈرن ڈیزائن اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ پرطرز زندگی کو نئے معنی دیئے ہیں اور یہ اکیسویں صدی کے جدید لائف سٹائل کے لیےموزوں ترین سمارٹ فون ہے ۔ Y55میں دیکھنے کے بہترین تجربے کے لیے، 6.44-inch FHD+ AMOLEDسکرین بھی نصب ہے ۔
Y55میں ویوو کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ In-Display Fingerprint Scanningبھی موجود ہے جس سے یہ فون با آسانی ان لاک ہو جاتا ہے ۔
img
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y55اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں مڈنایٹ گلیکسی اور ایس ڈان میں 49,999روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو Y55کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y55 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
صارفین ویوو Y55 کو ویوو کے دراز پر فلیگ شیپ سٹور سے بھی فروخت کرسکتے ہیں: https://click.daraz.pk/e/_6wweC
مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
Total Views: 2029

Reviews & Comments