جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جلد آنے والے وی 19 کے لیے فہد مصطفٰی اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کے یہ دونوں مشہور ستارے، نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور چونکہ ویوو کے تمام سمارٹ فونز خاص کرنوجوانوں کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں، لہذا بطور برانڈ ایمبیسیڈر فہد اور ہانیہ انتہائی موزوں انتخاب ہیں۔
|