ویوو نے بہترین کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کا حامل نیا Y36 سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروا دیا

imgimg
مشہور زمانہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید سمارٹ فون ویوو Y36 کو متعارف کروا دیاہے۔ حیران کن حد تک خوبصورت ڈیزائن ، بے مثال کارکر دگی اور کیمرہ کے پہلے سے کہیں بہتر فیچرز کے ساتھY36 حقیقتا ً ایک شاہکار ہے ۔

ویوو Y36 کے پریمیم کرسٹل گلا س ، 44 واٹ فلیش چارج ،5000mAh کی بڑئی بیڑی ، 8GB+8GB ایکسٹینڈڈ ریم اور 50میگا پکسل مین کیمر ہ جیسے خاص فیچرز اسے اپنے مقابل دوسرے سمار ٹ فونز کی نسبت بہت خا ص بنا دیتے ہیں۔

ویوو Y36 کے پریمیم کرسٹل گلا س اور 2.5 ڈی فلیٹ فریم ڈیزائن کے ساتھ نہ صرف یہ سمارٹ فون بےحد دلکش نظر آتا ہے بلکہ گرفت میں بھی نہایت آرامدہ ہے۔

مزیدبرآں، Y36میں نئی 44 واٹ فلیش چارج ٹیکنالو جی کی سہولت موجود ہے جس کی مدد سے صارفین اپنا موبائل برق رفتاری سے چارج کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں ویوو Y36 میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری کی مدد سے آپ موبائل کو بار بار چارج کیے بغیر بنا کسی خلل اپنے تمام روزمرہ کے کام بخو بی سر انجا م دے سکتے ہیں۔ مزید، Y36 کے 8GB+8GB Extended RAM کا فیچر کے ساتھ مو بائل استعمال کرنے کا تجربہ اور بھی تیزتر ہوجاتا ہے۔
img


نیز ویوو Y36کو انتہائی طاقتور Qualcomm Snapdragon® 680 موبائل پلیٹفارم سے لیس کیا گیا ہے یعنی بہترین کار کردگی والے CPUاور GPUکے ذریعے آپ اس فون پر نہ صرف آسانی سے بیک وقت بہت سے کام بنا رکاو ٹ کر سکتے ہیں بلکہ بڑی سے بڑی گیمز بھی کھیل سکتے ہیں اور بہت سی ایپس ایک وقت میں چلا سکتے ہیں۔

دلکش ڈیزائن اور طاقتور پرفارمینس کے برعکس، ویوو Y36 میں اعلیٰ ترین کیمرہ سسٹم بھی موجود ہے۔ 50 میگا پکسل مین کیمرہ اور 2میگا پکسل Bokehکیمرہ کے ذریعے ویوو Y36 اپ کو خوبصورت رنگوں میں حقیقت کے قریب تر اور آنکھوں کو خیرہ کرنے دینے والی تصاویر لینے کی صلاحیت دیتا ہے۔

img


جہاں اس موبائل میں اتنا جدید ریئر کیمرہ سسٹم موجود ہے وہاں سیلفی کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے تو ویوو Y36 کے 16میگا پکسل کیمرہ کے ذریعے آپ شفاف ترین سیلف پوٹریٹس بھی کھینچ سکتے ہیں۔

قیمت اور دستیابی
ویوو Y36دو خوبصورت رنگوں Vibrant Gold اور Meteor Black میں 89،999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

ویوو Y36 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y36 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں
 https://www.vivo.com/pk/products/Y36

Total Views: 3229

Reviews & Comments