ویوو نے پاکستان میں ڈؤل آئی ویو ڈسپلے اور سپر نائیٹ فوٹوگرافی سے مزین V19 سمارٹ فون متعارف کروا دیا

img


ویوو نے آج پاکستان میں ایک آن لائن لانچ ایونٹ کے ذریعے اپنا نیا سمارٹ فون V19 متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا فون اپنےکچھ خاص فیچر ز کی بناء پر کافی منفرد ہے جس میں سپر نائیٹ موڈ، ڈؤل آئی ویو ڈسپلے اور آورا سکرین لائیٹ شامل ہیں۔

V19 اپنے عمدہ معیار کے کیمرہ، جدت سے بھرپورٹیکنالوجی اور دلکش و دیدہ زیب فیشن ڈیزائن کی بدولت صارفین کے لیے 59،999 روپے کی قیمت میں ایک منفرد اور اعلیٰ درجے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

نئے فون کی لانچ پر پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ: "ویوو ہمیشہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کو متعارف کرواتا ہے۔ ویوو کا نیا V19 ہماری اسی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے صارفین کو سب سے بہتر سیلفی ٹیکنالوجی ایک خوبصورت ڈیزائن اور زبردست پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔ V19 ایسے نوجوان صارفین کے لیے موزوں ہے جو کیمرہ اور انٹرٹینمنٹ فیچرز کے متلاشی ہیں اور یہ یقیناً ان کے انداز زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔ "

img


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ستاروں، فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے جو کہ نوجوانوں میں بے حد مقبول مانے جاتے ہیں۔

img


ویوو V19 کے اہم فیچرز کچھ یوں ہیں:
• 6.44 انچ کا Super AMOLED FHD+ ڈؤل آئی ویو ڈسپلے
• 32 میگا پکزل کا ڈؤل فرنٹ کیمرہ اور سپر نائیٹ سیلفی، آورا سکرین لائیٹ اور 105 ڈگری ،سیلفی کیمرہ کے لیے ویڈیو سٹیبلائزیشن
• پشت پر 48 میگا پکزل کا کواڈ کیمرہ، سپر وائیڈ اینگل، میکرو اور بوکے کی سہولت
• سپر نائیٹ موڈ، آرٹ پورٹریٹ، الٹرا سٹیبل ویڈیو اور لائیو بوکے
• کوالکام سنیپ ڈریگن 712 کا پراسیسر، 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی UFS 2.1 سٹوریج
• ٹرپل کارڈ سلوٹ اور 512 گیگا بائیٹ کارڈ کی سہولت
• 33 واٹ کی تیز ترین فلیش چارج 2.0 ٹیکنالوجی، 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، ٹائپ سی
• ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر، ڈؤل فور جی ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0
• کاپر ٹیوب لیکیوڈ کولنگ، ملٹی ٹربو 3.0، الٹرا گیم موڈ
• آرٹیفیشل انٹیلی جنس نوائز کینسلیشن
• اینڈرائیڈ 10 پر مبنی فن ٹچ 10 آپریٹنگ سسٹم

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا سمارٹ فون V19 پاکستان میں 59،999 روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ فون مارکیٹ میں 18 مئی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون میں دو رنگ سلیک سلور اور گلیم بلیک موجود ہیں اور ویوو کی جانب سے اسکے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان میں تمام موبائل نیٹورکس پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ زونگ صارفین کو فون کے سم کارڈ سلاٹ 1 میں اپنی فور جی سم استعمال کرنے پر 12 گیگا بائیٹ کا مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

Total Views: 7671

Reviews & Comments