ویوو پاکستان کا نیا Y31d لانچ،mAh 7200 بیٹری کے ساتھ نان اسٹاپ پرفارمنس
![]() لاہور، پاکستان | 30 مارچ 2026 ویوو نے باضابطہ طور پر vivo Y31d متعارف کروا دیا ہے جو اُن صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو لمبی بیٹری لائف، مضبوطی اور روزمرہ استعمال میں آرام دہ کارکردگی کو اہمیت دیتے ہیں۔ ویوو کی اب تک کی سب سے بڑی بیٹری کے ساتھ تیار کیا گیا Y31d غیر معمولی پائیداری فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین کام اور تفریح دونوں کو بلا رکاوٹ اور اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔ ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان کا کہناہے:Y31dویوو کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو بامعنی فوائد میں بدلا جائے۔ Y31d میں ہم نے اُن چیزوں پر توجہ دی جو روزمرہ زندگی میں واقعی اہم ہیں۔ حقیقی مسائل کو عملی حل میں تبدیل کرتے ہوئے یہ اسمارٹ فون اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین اس پر بھروسہ کریں۔ ویوو کی اب تک کی سب سے بڑی بیٹری، زیادہ دیر تک ساتھvivo Y31dکا سب سے نمایاں پہلو اس کیmAh 7200 BlueVolt بیٹری ہے جو ویوو کی اب تک کی سب سے بڑی بیٹری ہے اور طویل وقت تک بغیر رکاوٹ استعمال کو ممکن بناتی ہے۔ روزمرہ استعمال میں صارفین بغیر وقفے کے 11.8 گھنٹے تک گیمنگ، ایک چارج پر 14.5 گھنٹے تک نیویگیشن اور 45 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ فونW44 Flash Charge کو سپورٹ کرتا ہے جس سے تیز چارجنگ ممکن ہوتی ہے اور صارفین کم وقت میں دوبارہ فون استعمال کرسکتے ہیں۔ چارجنگ کے دوران حفاظت اور درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے 25 ڈائمینشن سیکیورٹی پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے جو روزانہ 43,200 ریئل ٹائم درجہ حرارت چیکس کے ذریعے محفوظ اور مستحکم کارکردگی یقینی بناتی ہے۔ مزید یہ کہ Y31d کو طویل مدتی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 6 سالہ بیٹری ہیلتھ ڈیزائن کے ساتھ یہ فون 1,600 چارج سائیکلز کے بعد بھی کم از کم 80 فیصد بیٹری صلاحیت برقرار رکھتا ہے جو اس کیٹیگری میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔ روزمرہ سے بڑھ کر مضبوطیvivo Y31dکو روزمرہ کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ IP68 اور IP69 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس کے ساتھ یہ فون بارش، تیز پانی کے پریشر اور کم درجہ حرارت جیسے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھOne-Tap Water & Dust Ejection ، Moisture Detection اور Wet-Hand Touch جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں جو فون گیلا ہونا کے باوجود بھی استعمال کو آسان بناتا ہے ۔ Y31d کی مزید مضبوطی کے لیے SGS 5-Starپریمیئم پرفارمنس مارک (ڈراپ ریزسٹنس) سرٹیفیکیشن، ملٹری گریڈ ڈراپ ریزسٹنس اور Titan Glass کے ساتھ آتا ہے جو اسے روزمرہ کے حادثات جیسے گرنے یا دھول مٹی سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہموار کارکردگی، طویل عرصے تکvivo Y31dمیں Qualcomm Snapdragon 6s Gen 2 4G پروسیسر دیا گیا ہے جو کم پاور اور کم حرارت کے ساتھ مستقل کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہ فون 50 ماہ تک اسمووتھ ایکسپیرینس فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے یہ طویل عرصے تک نئی جیسی کارکردگی برقرار رکھے گا ۔ 1250نٹس الٹرا ہائی برائٹنس ڈسپلے اورHz120 ریفریش ریٹ کے ساتھ یہ فون تیز دھوپ میں بھی واضح اور شاندار ویژولز فراہم کرتا ہے۔ آڈیو کے لحاظ سے 400 فیصد تک زیادہ والیوم کی سہولت موجود ہے جو شور میں بھی واضح آواز کو یقینی بناتی ہے۔ یہ ڈیوائس Origin OS 6 پر چلتی ہے جس میںOrigin Island، Drag & Go اور Copy & Goجیسے فیچرز شامل ہیں، جبکہAI Super Link ، AI Magic Move، AI Captionاور AI Creation جیسے جدید ٹولز بھی موجود ہیں جو صارفین کی کمیونیکیشن کو بہتر بنانے، تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور روزمرہ کاموں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ نفاست اور آرام کا بہترین امتزاجvivo Y31dدو رنگوں Feather Gold اور Starlight Grey میں دستیاب ہوگا۔ One-Pieceجیسے ڈیزائن، میٹلک کیمرہ ماڈیول اور ایرگونومک کروڈ ڈیزائن کے ساتھ یہ فون نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ ہاتھ میں پکڑنے میں بھی انتہائی آرام دہ ہے۔ قیمت اور دستیابیvivo Y31dپاکستان بھر میں6GB + 128GB ، 8GB + 128GB اور 8GB + 256GBویریئنٹس میں بالترتیب 57,999روپے، 65,999 روپے اور 72,999 روپے میں دستیاب ہوگا۔ صارفین 31 مارچ سے اپنی پسند کے ویریئنٹ کی پری آرڈر بکنگ کرا سکتے ہیں جبکہ ملک بھر میں اس کی دستیابی 4 اپریل سے شروع ہوگی۔ ویوو کی جانب سے ایک سال کی وارنٹی، 15 دن کی فری ریپلیسمنٹ، اور ایسیسریز پر 6 ماہ کی وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ ڈیوائس PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ مزید برآں، Zong 4G صارفین Slot 1 میں سم ڈالنے پر12GBمفت انٹرنیٹ حاصل کر سکتے ہیں جس میں 6 ماہ تک ہر ماہ 2GBشامل ہے۔ |
Total Views: 1080
