ویوو کا جدید ترین فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro پاکستان میں لانچ کے لیے تیار

img
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے اپنے اعلی درجے کے فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro کے لانچ کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون 18 اکتوبر 2021 کو متعارف کروایا جاۓگا۔ vivo- ZEISS کوانجینیرڈ امیجنگ سسٹم کے زریعے موبائل فوٹوگرافی کو پروفیشنل معیار کے مطابق بنانے کے لیے،ویوو X70 Pro کو ان دو کمپنییوں کی سٹریٹجک شراکت داری سے تیار کیا گیا ہے۔
ویوو نے گزشتہ سال موبائل فوٹوگرافی میں نیا تسلط پیدا کرنے کے لیے ZEISS کے ساتھ مل کر اپنے فلیگ شپ X سیریز کے سمارٹ فون لانچ کیے تھے۔ X70 Pro اس شراکت داری کو جاری رکھتے ہوۓ ZEISS ٹیکنولوجی " ZEISS T* کوٹنگ" کے ساتھ لانچ کیا جاۓ گا۔ X70 Pro کے تمام لینزز ZEISS T* کوٹنگ کی مصدقہ تعمیل رکھتے ہوۓ صاف اور حقیقت کے قریب تر کیمرہ ریزلٹس مہیا کرتے ہیں۔
موبائل فوٹوگرافی کے معیارات کو مزید بلند کرنے کے لیے X70 Pro میں ایک خاص الٹرا سینسنگ گیمبل کیمرہ موجود ہے۔ یہ فیچر صارفین کو کم روشنی میں بھی بغیر کسی موشن جرک کے بہترین ویڈیو فراہم کرتا ہے۔ مزید براں یہ سمارٹ فون کیمرہ کو معیار میں کمی کے بغیر مزید زوم کرنے میں مدد اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) بھی مہیا کرتا ہے۔
ویوو X70 Pro انڈسٹری میں پروفیشنل سطح کی فوٹو گرافی کی خصوصیات فراہم کرتے ہوئے ایک نیا معیار طے کرتا ہے جو DSLR سے بھی بہتر ہے۔ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کو حیرت انگیز تجربہ فراہم کرنے کے لیے یہ فون تیار ہے اور 18 اکتوبر 2021 کو پاکستانی مارکٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔
Total Views: 1994

Reviews & Comments