ویوو کا نیا سمارٹ فون Y21 جلدپاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا

img
عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو کی جانب سے جلد Yسیریز میں نیا اور جدید ترین سمارٹ فون Y21 پاکستان میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ ویوو کی Y سیریز اپنے صارفین کو خوبصورت ڈیزائنز، کرسٹل کلیئر ڈسپلے، اور لمبی بیٹری کے ساتھ بہترین سمارٹ فونز کی رینج پیش کرتی ہے۔
Y21 خاص طور پر ان صارفین کے لیے بہترین فون ہے جو بڑی بیٹری ،زیادہ میموری، اور جدید ڈیزائن کے ساتھ بجٹ ڈیوائس کی تلاش میں ہیں۔ یہ 8.0 ملی میٹر کی سپر سلم باڈی کے ساتھ آتا ہے جس میں صارفین کی سہولت کے لیے 5000mAh کی بڑی بیٹری اور 18W فاسٹ چارج ٹیکنالوجی موجود ہے ۔
بامعنی جدت کے ساتھ صارفین کو بہترین سہولیات دیتے ہوۓ ویووY21 میں Extended RAM 2.0 کا فیچر بھی موجودہے۔ اس کی مدد سے صارفین کسی قسم کےتعطل کے بغیر ایک ہی وقت میں مختلف ایپلی کیشنز کو برق رفتاری سے چلا سکتے ہیں۔
غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ Y21 6.51’’ HD+ LCD Halo ڈسپلے سکرین کے ساتھ سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر سے لیس ہے جو اسے نوجوان صارفین کے لیے ایک موزوں ساتھی بناتا ہے۔
ویوو Y21 پاکستان میں میٹالک بلیو اور ڈائمنڈ گلو جیسے دو پرکشش رنگوں میں صارفین کے لیے شاندار پیشکش تجربہ فراہم کرنے کے لیے 9 نومبر 2021 کو لانچ کیا جاۓ گا۔
Total Views: 6695

Reviews & Comments