ویوو کی فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 میں بطور آفیشل سپانسر باضابطہ شرکت

img
 
ویوو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطے کی ایک نئی دنیا تخلیق کرنے اور فٹ بال شائقین کو تفریح کا نیا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
عالمی سطح پر ویو برانڈ سے متعلق آگاہی میں اضا فہ ویو کی”گلو بلا ئزیشن سٹریٹجی“ کا حصہ ہے اور یہ سپانسرشپ اس مقصد کی تکمیل کے لیے اہم قدم ہے۔
 
جدید عالمی برانڈ ویوو نے فٹ بال کی دنیا کے اہم ترین ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ قطر2022میں بطور آفیشل سپانسر باضابطہ شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ ویوو 2017سے فیفا ورلڈ کپ کے گزشتہ دو ایڈیشن کا آفیشل سمارٹ فون ہے۔ اس سال یہ ٹورنامنٹ 21نومبر 2022سے قطر میں منعقد ہونے جارہے جو دنیا بھر میں موجود فٹ بال کے شائقین کے لیے یادگار رہے گا۔
 
اس اشتراک کے ذریعے ویوو کے پاس تشہیر کے لیے فیفا ورلڈ کپ ٹریڈ مارک کے کچھ حقوق محفوظ رہیں گے جیسے آفیشل امبیلم (Embelm) اور برانڈ کے دیگر تشہیر ی مواد ۔اس طرح ویوو کو دنیا بھر میں موجو د فٹ بال کے لاکھوں چاہنے والوں میں اپنے برانڈ کی پروموشن کا غیر معمولی موقع حاصل رہے گا۔ ویوو مستقبل قریب میں سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت اور صارفین کو بہترین خدمات فراہم کر کے عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
 
اس یادگار اشتراک پر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہو ئے ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "فیفا ورلڈ کپ قطر 2022میں اشتراک ویوو کے لیے نا قابل فراموش لمحہ ہے۔ فٹ بال ایک ایسا دلچسپ اور خوبصورت کھیل ہے جو دنیابھر میں لاکھوں افراد کو عمر، ذات، ثقافت اور مرد وعورت کی تفریق کے بغیر ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے اور حقیقی طورپر اس ٹورنامنٹ میں،کہ جسے پوری دنیا دیکھتی ہے، عالمی سطح پر بیک وقت کروڑوں افراد کو اپنے سحر میں مبتلا کیے رکھنے کی صلاحیت ہے۔ یوں ویوو کے لیے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ایک ایسا مثالی سٹیج ثابت ہوگا کہ جس سے ویوو دنیا بھر کے 60ممالک میں بسنے والے لاکھوں کروڑوں افراد کونظر آئے گااور اپنی پہچان بنائے گا۔ یہ اشتراک جہاں کھیلوں کی ترقی کے لیے ویوو کی کوششوں کا عکاس ہے وہیں یہ سپانسرشپ کھیلوں کے لاکھوں شائقین کے لیے تفریح کے مواقع اور دنیا بھر میں موجو د ویوو کے صارفین کے لیے مسحورکن تجربہ لے کر آئے گی۔"
 
جنو بی ایشیا ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ویوو مقامی صارفین کونئی جدتوں سے آراستہ بہترین مصنوعات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔ خطے کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دی گئی پراڈکٹ سٹریٹیجی کے ذریعے ویوو نے بہت جلد مارکیٹ میں اپنا خاص مقام بنا لیا ہے۔ ویوو ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں نئی جدت متعارف کروانے میں پہل کرنے کی روایت کو یونہی برقرار رکھے گا۔
Total Views: 410
Search Mobiles

Reviews & Comments