ویوو کے #vivoY51Style چیلنج کا نیا ریکارڈ، TikTok پر ڈھائی ارب سے زائد بار دیکھا گیا

img
10 خوش قسمت لوگوں نے جیتا ویوو کا نیا وائے 51 سمارٹ فون
ویوو کے چیلنج پیج پر ویڈیوز کو 2.5 ارب سے زائد بار دیکھا گیا
عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے حال ہی میں لانچ کیے گئے اپنے کم قیمت سمارٹ فون Y51 کے ساتھ ہی TikTok پر ایک سوشل میڈیا چیلنج کا اعلان بھی کیا تھا جس میں پاکستان سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنی سٹائلش ویڈیوز اپلوڈ کرکے اس چیلنج کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

محض 15 دنوں کے اندر #vivoY51Style چیلنج کے صفحہ پر ویڈیوز کو 2.5 ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔ جس طرح ویوو کا نیا Y51 سمارٹ فون مارکیٹ میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے اسی طرح یہ ٹک ٹاک چیلنج بھی بہترین نتائج سامنے لایا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ" ٹک ٹاک پاکستان کی نوجوان نسل میں کافی مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے اور ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ #vivoY51Style چیلنج نے نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا اور انہوں نے چیلنج کا حصہ بنتے ہوئے اپنے سٹائل کو دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔"
img

ویوو کے اس چیلنج کا آغاز پاکستان کی مشہور سنگر آئمہ بیگ اور اداکار اظفر رحمان نے کیا جو ویوو کے نئے سمارٹ فون Y51 کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اس چیلنج میں آپ کو مشہور میوزیشن کائوین وو کے میوزک پر اپنے تین مختلف سٹائلز کی ویڈیو بنانا تھی اور پھر چٹکی بجاتے ہی آپ سب سے بہترین سٹائل میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ چیلنج میں حصہ لینے کے لیے ویوو کا ہیش ٹیگ #vivoY51Style اور آفیشل پروفائل @vivo_pakistan کو ٹیگ کرنا ضروری تھا۔
اس چیلنج کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے مشہور ٹک ٹاکرز جیسے، کنول آفتاب، ذولقرنین سکندر، اریقہ حق، ملک عثمان، علی خان، مناہل ملک، حور ماہویرہ، حارث علی، اسد پرویز اور رومیسہ خان نے بھی اپنی اپنی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کیں، جس سے اس چیلنج کو مزید فروغ ملا۔ چیلنج کے اختتام پر ویوو کی جانب سے 10 خوش قسمت ٹک ٹاکرز کو بذریعہ قرعہ اندازی ویوو کے نئے سمارٹ فون Y51 دینے کا اعلان کیا گیا۔

ویوو کی وائے سیریز کو پاکستان میں ہمیشہ کافی پذیرائی ملی ہے۔ ویوو کی جانب سے Y51 میں پاکستان کی نوجوان نسل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیار کو مزید بلند کیا گیا ہے جس میں 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر، ایس ایمولیڈ ڈسپلے اور بہت سے نت نئے فیچرز شامل ہیں تاکہ صارفین کم قیمت میں جدت کا لطف اٹھا سکیں۔
چیلنج کا صفحہ http://bit.ly/vivoY51Style
ٹک ٹاک پر آفیشل ویوو https://vm.tiktok.com/ZSubYC8U/
Total Views: 3070

Reviews & Comments

Follow US