گیم کھیلنے کے لیے الگ موبائل کیوں ہوتا ہے؟ ویڈیو گیمز کے لیے موجود 3 ایسے موبائل فونز جو آپ کی مشکل آسان بنا سکتے ہیں

img
آج کے دور میں اسمارٹ فونز کا استعمال کالز اور میسجز سے زیادہ گیمز کے طور پر بھی ہو رہا ہے، ویڈیو گیمز اپنے منفرد انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ آج آپ کو چند ایسے ہی موبائل فونز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ قیمت میں تو کم ہیں ہی ساتھ ہی ویڈیو گیمز کے لیے اچھے ثابت ہو سکتے ہیں۔
Redmi Note 9
Redmi Note 9 کو ویڈیو گیمز کے لیے کافی پُر اثر اسمارٹ فون تصور کیا جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 چپ سیٹ کے ساتھ ہے، جبکہ اس موبائل فون میں 6 جی بی کی ریم میں موجود ہے۔ اس موبائل فون میں موجود ایس او سی دراصل خاص طور پر گیمز کے لیے بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے سسٹم کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور گیم کھیلنے والے باآسانی کھیل سکتے ہیں۔
img
Infinix Note 12 Pro
یہ اسمارٹ فون بھی اپنے دلچسپ فیچرز اور گیمز کے حوالے سے کافی نام رکھتا ہے۔ 6 سے7 انچز کی اسکرین سے ساتھ اس موبائل فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بیک کیمرے تین ہیں اور زیادہ سے زیادہ 108 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔ میڈیا ٹیک ہیلیو کے جی 99 پروسیسر اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ موجود ہے۔ جبکہ میمری کی بات کی جائے تو 256 جی بی کی توسیع اسٹوریج بھی موجود ہے۔
img
Vivo S10
Vivo S10 بھی اسمارٹ فونز کے حوالے سے کافی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ 8 جی بی او 12 جی بی رام کے ساتھ ساتھ 128 اور 256 جی بی روم موجود ہے، جبکہ میڈیا ٹیک ڈائیمنسٹی موجود ہے۔ 6 اعشاریہ 44 انچز اسکرین کے ساتھ اسمارٹ فون 1 گھنٹے کے اندر اندر مکمل چارج ہو سکتا ہے۔
img
Total Views: 1610

Reviews & Comments