ٹیکنو موبائل نے موبائل بزنس کی بحالی کے لئے COVID-19 آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

img


ٹیکنو موبائل نے موبائل بزنس کی بحالی کے لئے COVID-19 آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی

ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان میں موبائل بزنس کی بحالی کے لئے COVID-19 ا ٓگاہی مہم کے تحت 11 مئی کو لاہور کے سب سے بڑی موبائل مارکیٹ حفیظ سینٹر میں ایک امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی اور موبائل بزنس کی بحالی کے لئے ٹیکنو موبائل کی کوششوں کو خوب سراہا اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر حوصلہ افرائی بھی کی۔

img


اس امدادی مہم کے تحت ٹیکنو موبائل کی جانب سے ملک بھر کی موبائل مارکیٹوں میں 1 لاکھ 20 ہزار حفا ظتی ماسک اور 32 ڈس انفیکشن ٹنلز انسٹال کرائی جائیں گی۔ یہ امدادی سامان بلک گیر موبائل مارکیٹ،کسٹم آرگنائیزیشن، اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں تقسیم کی جائیں گی۔

img


COVID-19 آگاہی اور امدادی مہم کے بارے میں ٹیکنو موبائل کے سیلز ڈائریکٹر عدیل طاہر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنے صارفین اور ریٹیلرز کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہمیں اس با ت پر فخر ہے کہ ہم نے موبائل یونین کے ساتھ مل کر موبائل بزنس کی بحال کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

img


اس مہم کا بنیادی مقصد موبائل بز نس کی صحت مند بحالی ہے۔ اس مہم سے نہ صرف لوگوں میں اعتماد بحال ہو گا بلکہ ساتھ ہی احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین بھی ہوگی۔ ٹیکنو موبائل نے بطور برانڈ اس پریشان کن صورتحال میں پاکستان عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے۔

Total Views: 1330

Reviews & Comments

Follow US