ٹیکنو موبائل پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر کے ماسٹر ڈیلرز کے اعزار میں شاندار تقریب کا انعقاد

img
بہترین کارکردگی پر کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ماسٹر ڈیلرز کی جانب سے ٹیکنو موبائل پاکستان کی اس کاوش کو بے حد پذیرائی ملی۔
پاکستانی موبائل مارکیٹ کی نامور کمپنی ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے ماسٹر ڈیلزر اور ڈسڑیبیوٹرز کے لئے لاہور کے فلیٹیزہوٹل میں شاندا ر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اعزازی تقریب کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے اپنی سپارک سیریز کے جدید ترین اسمارٹ فون SPARK 8C کو بھی لانچ کیاگیا۔ ماہر ٹیک یوٹیوبر بلال منیر نے حاظرین کے لئے SPARK 8C کی لائیو ان باکسنگ بھی کی ۔ اس تقریب کا مقصد اپنے ماسٹر ڈیلزر اور ڈسڑیبیوٹرز کے ساتھ ساتھ عام دکانداروں کی حوصلہ افزائی او ر گذشتہ سال کی کارکردگی کو سراہنا تھا۔ تقریب کا آغاز قراہ اندازی سے کیاگیا جس میں موٹر سائیکل ، LEDs اور ٹیکنو کے موبائل دیئے گئے۔
img
ٹیکنوموبائل کے سی ای او Kelvin Zeng نے 2021 میں شاندار کارکردگی کرنے والے ڈیلرز میں USD$ 200,000 کی مالیت کے انعامات تقسیم کئے۔ جس میں 51 MD کو موٹرسائیکل ، MD 35 کو Thailand Tour ، MD 22 کو Luxury Europe Tour ، MD 6 کو Loyal UK Tour اور MD 10 کو Business Cars شامل تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنوموبائل کے سی ای او Kelvin Zeng نے اپنے تمام ماسٹر ڈیلزر اور ڈسڑیبیوٹر ز کا شکریہ ادا کیا۔ اور 2021 کی انتھک محنت اور کارکردگی پر انعامات جیتنے والو ں کو مبارک باد دی۔ ا ن کا مذید کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو اس ترقی میں ہمارے ساتھ رہے اور 2022 میں پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو لانے کے لئے پر امیدہیں۔ اور اس سال میں ٹیکنو CAMON 19 اور Phantom سیریز کے ساتھ فلیگ شپ مارکیٹ میں بھی ترقی کرنے لئے تیار ہے۔
img
ٹیکنو کی سال ہاسال کی ترقی اور 2022 کے مارکیٹ پالیسی پر نظر ڈالتے ہوئے ٹیکنو کے سیلز ڈائریکڑر Adeel Tahir کا کہنا تھا کہ ٹیکنو نے بطور برانڈ 2021 میں ملکی اور بین االاقوامی سطح پر خوب ترقی کی ۔ جس کاعوض ٹیکنو کو بین الاقوامی سطح پر ٹاپ 50 برانڈز میں شامل کیا گیا ۔ اور ملکی سطح پر موبائل مارکیٹ کی کیٹیگری میں میں برانڈ آف ائیر کا ایورڈ دیا گیا۔ حاظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے انکا کہناتھا کہ 2022 میں ہمارا ہدف پاکستان کے 96 فیصد مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اور اس سال ہم بطور برانڈ پاکستانی موبائل مارکیٹ کی ترقی اور اپنے ماسٹر ڈیلزر اور ڈسڑیبیوٹر ز کو بزنس میں ہر ممکن مدد دینے کے لئے کوشاں ہیں۔
تقریب پرجوش رکھنے کے لئے عشائیہ کے ساتھ مشہور میوزک بینڈ UK SAHARA کی شاندار پر فارمنس نے تقریب کو مذید دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔
img
Total Views: 1644

Reviews & Comments