ایسے تمام اسمارٹ فونز جن کی وارنٹی 20 مارچ سے 30 مئی تک ختم ہو گی، اس سروس کی سہولت سے یہ اگلے دو ماہ کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے صارفین آن لائن Carl Care کی ایپ سے وارنٹی کا دعوی کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین اپنے قریبی Carl Care کے سنٹر سے بھی یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیکنو موبائل کے صارفین موجودہ لاک ڈاون کی صورتحال میں گھر بیٹھے آن لائن اسمارٹ فون اور دیگر پروڈکٹس آرڈر کرسکتے ہیں۔ ٹیکنو موبائل ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کے لئے بہترین سروس کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
|