ٹیکنو نے POVA Curve 2 5G پاکستان میں متعارف کروادیا

img

لاہور، جمعرات، 15 اکتوبر 2026: ٹیکنو نے آج پاکستان میں POVA Curve 2 5G متعارف کرا دیا ہے، جو ایک منفرد آئیڈیا"Beauty and Beast"کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اب صارفین کو ایسا فون منتخب کرنے کی ضرورت نہیں جو صرف دیکھنے میں دلکش ہو یا دیر تک ساتھ نبھائے، کیونکہ POVA Curve 2 5G میں یہ دونوں خصوصیات یکجا کی گئی ہیں۔ یہ اسمارٹ فون 8GB RAM + 256GB ROMکے ساتھ دستیاب ہے، جس کی قیمت 99,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس فون میں MediaTek Dimensity 7100 5G پروسیسر دیا گیا ہے، جو پاکستان میں صارفین کے روزمرہ استعمال، گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ، بیک وقت متعدد ایپس چلانے اور مسلسل کنیکٹیویٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ گیمنگ کے شوقین افراد اس فون پر Free Fire کو 60fpsکی رفتار سے 90 منٹ تک بہترین انداز میں کھیل سکتے ہیں، جبکہ Ice Cooling 3.0 ٹیکنالوجی فون کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ فون طویل عرصے تک بہتر کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔ اسے چھ سال تک بغیر کسی نمایاں سست روی کے کارکردگی برقرار رکھنے کے حوالے سے TÜV Rheinland کی سرٹیفکیشن حاصل ہے۔ بہترین سگنلزکے لیے بھی اس میں خصوصی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ 20 عدد 5G بینڈز اور TECNO کی اپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے عمارتوں اور تہہ خانوں کے اندر سگنل کنیکٹیویٹی میں 100 فیصد تک، جبکہWi-Fiسگنلزمیں 60 فیصد تک بہتری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ Wi-Fiسے متعلق اس کارکردگی کو TÜV سرٹیفکیشن بھی حاصل ہے۔ TECNO اسی خصوصیت کو"پاکستان سگنل کنگ" قرار دیتا ہے۔

POVA Curve 2 5Gمیں 8000mAhکی بڑی بیٹری کو محض 7.42 ملی میٹر موٹے اور 195 گرام وزنی فون میں شامل کیا گیاہے۔ اس طرح یہ 8000mAhبیٹری رکھنے والے فونز میں دنیا کا سب سے سِلم اسمارٹ فون ہے۔ یہ فون اس روایتی تصور کو بدلتا ہے کہ بڑی بیٹری کے لیے موٹا اور بھاری فون ضروری ہے۔8000mAhبیٹری روزمرہ استعمال میں صارفین کو کیا سہولت دیتی ہے؟ TECNO کے مطابق، اس فون کو ہر دو دن بعد چارج کرنا کافی ہو سکتا ہے، جبکہ اسٹینڈ بائی ٹائم 15 دن سے زیادہ ہے۔ اس کی بیٹری کو تین دن سے زیادہ طویل دورانیے کی کارکردگی کے حوالے سے TÜV سرٹیفکیشن بھی حاصل ہے۔

چارجنگ کے لیے اس میں 45W وائرڈ فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جس کے ذریعے فون مکمل طور پر خالی بیٹری سے 82 منٹ میں مکمل چارج ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 10W ریورس چارجنگ اور بائی پاس چارجنگ بھی دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق، بیٹری کو 2,000 چارجنگ سائیکلز کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو چھ سال تک محفوظ اور پائیدار استعمال کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 144Hz AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے، جو تیز ریفریش ریٹ کے باعث اسکرولنگ اور گیمنگ کو زیادہ بہتر بناتا ہے، جبکہ آنکھوں کے لیے آرام دہ ویونگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس 4,500 نٹس تک ہے، جس سے براہِ راست دھوپ میں بھی اسکرین واضح نظر آتی ہے۔

گیمرز کے لیے ٹچ رسپانس کو بھی خصوصی طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔ فون میں 16xٹچ ریزولوشن اور 2160Hzانسٹنٹ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے، جو PUBG اور MLBB جیسی گیمز میں تیز ردعمل دینے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ملٹی سیناریو اینٹی مس ٹچ فیچر گیلی یا چکنی انگلیوں کے باعث غیر ضروری ٹچز کے امکانات کم کرنے میں مدد کرتا ہے، تاکہ گیمنگ کے دوران اہم لمحات ضائع نہ ہوں۔

انٹرسٹیلر اسپیس شپس کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر تیار کیے گئے اس فون کا ڈیزائن انتہائی شاندار ہے، جبکہ اس کا لے آؤٹ اور کیمرا ڈیزائن اسے منفرد شناخت دیتے ہیں۔اس فون کو روزمرہ استعمال کے تقاضوں کے مطابق بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس میں IP64 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس، Corning Gorilla Glass 7i ڈسپلے پروٹیکشن اور 1.5 میٹر بلندی سے گرنے پر SGS سرٹیفائیڈ ریزسٹنس شامل ہے۔ یہ خصوصیات گردوغبار، پانی کے چھینٹوں اور روزمرہ استعمال کے دوران پیش آنے والے بعض حادثات سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

POVA Curve 2 5Gتین رنگوں میں دستیاب ہے: میلٹنگ سلور (Melting Silver)، مسٹک پرپل (Mystic Purple) اور اسٹورم ٹائٹینیم (Storm Titanium)۔اس کے علاوہ اس میں 50MP کا مین کیمرا، 2MP میکرو کیمرا اور 13MP کا فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ TECNO کے AI فیچرز تصاویر اور روزمرہ استعمال کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
AI Eraser 2.0 کی مدد سے تصاویر میں موجود غیر ضروری افراد، پالتو جانوروں اور دیگر اشیا کو ہٹایا جا سکتا ہے، جبکہ AI Flare Remover روشنی کی چمک اور دھندلے پن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ Image-to-Liveفیچر تصاویر کو متحرک تصاویر میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔جبکہ AI Noise Cancellation کالز کے دوران آواز کو واضح رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ Ella وائس اسسٹنٹ کے ذریعے دو طرفہ کال ٹرانسلیشن، واٹس ایپ پر ترجمے کی سہولت، واٹس ایپ پیغامات کے خلاصے اور ایک ہی ٹیپ پر سوالات کے جوابات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Total Views: 17