ٹیکنو کی کیمون 15 سیریز متعارف، چند منٹوں میں 3.4 ملین ڈالرز کے آرڈرز وصول

img


ٹیکنو نے پاکستان کی موبائل انڈسٹری میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا- ٹیکنو کمپنی کو اپنے دو نئے موبائل فونز کی لانچنگ تقریب کے چند منٹوں بعد ہی 3.4 ملین ڈالرز کے آرڈرز وصول ہوگئے جبکہ Daraz پر یہ فون پہلے ہی آؤٹ آف اسٹاک ہوچکے ہیں-

ٹیکنو نے یہ موبائل فون فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ ساتھ کئی مقبول ٹی وی چینلز پر متعارف کروائے تھے- اس تقریب میں مشہور فنکارہ مہوش حیات ٹیکنو کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر سامنے آئیں جنہیں حال ہی میں مقرر کیا گیا ہے-

img


Camon 15 دو شاندار ویرئنٹس میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں Camon 15 4+64GB 22,499/- روپے کی قیمت اور 29,999/- Camon 15 PRO 6+128GBروپے کی قیمت میں ریٹیل اور Daraz پر دستیاب ہے ۔

ذرائع کے مطابق ، اتنا عمدہ رسپانس ملنے کے بعد ، ٹیکنو مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ٹیکنو نے پاکستانی عوام کو مدد کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Total Views: 4594

Reviews & Comments

Follow US