پاکستان میں ایک ملین سے زائد نوکیا فیچرز فونز بنائے گئے

img
ایچ ایم ڈی گلوبل مقامی سطح پر اسمبلڈ 10 لاکھ سے زائد ہینڈ سیٹ تیار کرچکا ہے
نوکیا فونز کے گھر ایچ ایم ڈی گلوبل نے پاکستان میں اسمبلنگ یونٹ لگانے کے بعد صرف 6 ماہ کی قلیل مدت میں 10 لاکھ سے زائد مقامی سطح پر اسمبلڈ موبائل فونز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
کمپنی نے گزشتہ سال پاکستان میں نوکیا فونز کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کے لیے ٹیکنو پاک الیکٹرانکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے شراکت داری کی تھی۔ اور 2021 فیکٹری و متعلقہ چینلز پر 2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، جس سے اب تک 500 سے زیادہ اسکلڈ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاکستان میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے کنٹری منیجر عارف شفیق کا کہنا ہے کہ نوکیا فونز گزشتہ کئی سال سے پاکستان میں مختلف عمر کے موبائل فون استعمال کرنے والوں کا پسندیدہ فون ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ہمارے ہینڈ سیٹس کی مانگ کا بہت کم وقت میں 10 لاکھ سے زائد یونٹس تک جاپہنچنا اس کا واضح ثبوت ہے۔
img
عارف شفیق نے کہا کہ پلانٹ میں ہر ماہ نصف ملین سے زائد موبائل فونز تیار کیے جاسکتے ہیں۔ ہم پاکستان میں ہر قسم کے نوکیا فونز اسمبلڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل نے مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کی منتقلی، ٹیکس آمدن بڑھانے، زرمبادلہ کی بچت اور سب سے اہم مقامی سطح پر ملازمتوں کے مواقع پیدا کرکے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں اسملبنگ پلانٹ لگانا نہ صرف ہمارا ایک اہم کاروباری فیصلہ تھا، بلکہ یہ ایک تاریخی اقدام بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہم عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔ ہم اپنی پیداوار میں ہر ماہ اضافہ کررہے ہیں تاکہ پاکستانی صارفین کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مقامی حکام اور ریگولیٹرز پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے انڈسٹری سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں نوکیا فونز کا اسمبلنگ پلانٹ دسمبر 2021 میں مکمل ہوا تھا۔ یہ یونٹ جدید ترین ہارڈویئر ٹولز، مضبوط اور صارف کے لیے موزوں آپریٹنگ سافٹ ویئر کے ساتھ مختلف ڈیزائن کے موبائل ہینڈ سیٹس تیار کرتا ہے۔
پاکستان کا نوکیا موبائل فونز کے ساتھ گہرا تعلق ہے، جو برانڈ سے مضبوط وابستگی کی ترجمانی کرتا ہے۔ پاکستان میں 193 ملین افراد کے پاس موبائل فون ہے اور 2023 تک پاکستانی معیشت میں موبائل فون انڈسٹری کا حصہ 24 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ایچ ایم ڈی دنیا کے 41 سے زائد ممالک (2020 میں 35 ممالک سے زیادہ) میں ٹاپ 5 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، جس کی جانچ 2021 میں موبائل فون مارکیٹ کے حجم کے مشترکہ مارکیٹ شیئر سے کی گئی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ (حوالہ: آئی ڈی سی موبائل فون ٹریکر 2021)
Total Views: 521

Reviews & Comments