پاکستان: ویوو اپنا 44 میگا پکسل Eye Autofocus سے آراستہ اسمارٹ فون 13 اکتوبر کو متعارف کروائے گا

معروف موبائل فون کمپنی ویوو منگل 13 اکتوبر کو اپنی وی سیریز کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون V20 متعارف کروانے جا رہا ہے-

ملک بھر میں وبائی صورتحال کی وجہ سے ویوو کی جانب سے یہ فون اپنے برانڈ ایمبیسیڈرز کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر متعارف کروایا جائے گا- ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر معروف فنکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ہیں-

یہ ایونٹ ویوو کے مختلف سوشل میڈیا چینل کے ذریعے نشر ہوگا جہاں ویوو کے چاہنے والے نہ صرف اس ایونٹ کو دیکھ سکیں گے بلکہ مختلف سرگرمیوں میں شامل ہو کر تحائف بھی جیت سکیں گے-
img
پاکستان میں متعارف کروائے جانے والے اسمارٹ ویوو V20 سے متعلق چند اہم باتیں:

44MP Eye Autofocus
ویوو اپنے اس نئے فون میں 44 میگا پکسل کے Eye Autofocus کیمرے کے ساتھ انقلاب برپا کرنے جا رہا ہے- اس میں جدید Autofocus (AF) کی صلاحیتیں موجود ہوں گی جو صارف کو ایک اعلیٰ معیار کی سیلفی کا تجربہ فراہم کریں گی-

کہا جاتا ہے آنکھیں آپ کی روح کی کھڑکیاں ہوتی ہیں- اب Eye Autofocus آپ کی نظروں سے باخبر رہے گا چاہے وہ کہیں بھی ہوں اور ان کے جذبات کیسے بھی ہوں-یہاں تک کہ آپ اگر حرکت بھی کر رہے ہوں گے تو یہ آپ کی پیروی کرے گا- آپ باآسانی بغیر کیمرے میں دیکھے اور اس طرح اپنے بہترین لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرسکتے ہیں-

7.38mm Sleek Design with AG Glass
V20 حیرت انگیز حد تک پتلا اور وزن میں انتہائی ہلکا ہے- اس اسمارٹ فون کا وزن 171 گرام ہے جبکہ اس کا ڈیزائن 7.38 ملی میٹر الٹرا سلیک ہے- اسمارٹ فون کو اے جی میٹ گلاس سے آراستہ کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف فون کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ اسے تھامنے کے حوالے سے آسانی بھی فراہم کرتا ہے- اس کے علاوہ فون کی سطح انتہائی ہموار ہے اور اسے خراشوں سے بھی محفوظ بناتی ہے- اس فون میں اے ایف کوٹنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے جو کہ فون کو انگلیوں کے نشانات سے محفوظ بناتی ہے-

64MP Rear Camera - Super Night Mode
اس فون کا مرکزی عقبی کیمرہ 64 میگا پکسل کا حامل ہے جس سے کھینچی گئی تصویر اضافی زوم کے باوجود بھی واضح رہتی ہے- اس کے ساتھ معاون کیمروں میں وسیع تناظر، سپر میکرو اور سیاہ اور سفید فلمی اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت موجود ہے-

اپنی نائٹ فوٹو گرافی کو پھر سے زندہ کریں۔ اس فون کا سپر نائٹ موڈ فیچر اپنے خصوصی فلٹرز کی مدد سے اندھیرے میں چھپے رنگوں کو نمایاں کردیتا ہے- Tripod Night Mode رات میں کھنچے جانے والی تصویر کو بے عیب بناتا ہے اور واضح انداز میں پیش کرتا ہے-

33W FlashCharge
اس فون کو فلیش چارج سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے جو صرف 30 منٹ میں آپ کے فون کی بیٹری کو 65 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اپنی تمام چیزوں کو برقرار رکھنے کے لیے آپ اس فون کی 4000mAh کی طاقتور بیٹری پر اعتماد کرسکتے ہیں- تصاویر کھینچنے سے لے کر ڈرامے دیکھنے تک اور موسیقی سننے سے لے کر گیم کھیلنے تک آپ سب کچھ بغیر کسی فکر کے کرسکتے ہیں-

اس نئے فون سے متعلق مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں:
https://www.vivo.com/pk/activity/v20series
Total Views: 1758

Reviews & Comments