معروف موبائل فون کمپنی ویوو منگل 13 اکتوبر کو اپنی وی سیریز کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون V20 متعارف کروانے جا رہا ہے- ملک بھر میں وبائی صورتحال کی وجہ سے ویوو کی جانب سے یہ فون اپنے برانڈ ایمبیسیڈرز کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر متعارف کروایا جائے گا- ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر معروف فنکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر ہیں- یہ ایونٹ ویوو کے مختلف سوشل میڈیا چینل کے ذریعے نشر ہوگا جہاں ویوو کے چاہنے والے نہ صرف اس ایونٹ کو دیکھ سکیں گے بلکہ مختلف سرگرمیوں میں شامل ہو کر تحائف بھی جیت سکیں گے-
|