اس جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں موبائل فونز لوگوں کا شوق اور ان کی توجہ کا مرکز ہی نہیں بنا ہوا ہے بلکہ موبائل فون نے لوگوں کی زندگیوں پر گہرا اثر بھی ڈالا ہے جس کی وجہ سے موبائل کا شمار بھی روزمرہ کی ضروریات میں ہونے لگا ہے۔ دوسری جانب موبائل فونز کمپنیاں اپنے صارفین کی اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے آئے روز نت نئی ٹیکنالوجی اور منفرد فیچرز اپنے نئے آنے والے سمارٹ فون ماڈلز میں متعارف کروا رہی ہیں ۔
|
 |
ہواوے نے26 مارچ 2019 کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب منعقد کی جس میں مختلف کمپنیوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اس تقریب میں کمپنی کے سی ای او Richard Yu نے ہواوے کی مشہور پی سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون صارفین کے لیے متعارف کروائے جن کو پی 30 اور پی 30 پرو کا نام دیا گیا ہے۔ ہواوے کی مشہور پی سیریز فوٹوگرافی کی دنیا میں انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان موبائل فون کا سب سے اہم مقصد اپنے صارفین کو بہتر کیمرے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فون آپ کو نہایت بہترین تصویریں کھینچنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں- پھر چاہے منظر قریب ہو یا دور ،دن ہو یا رات ، یہاں تک کہ اگر کسی جگہ اندھیرا بھی ہو تو ان کا کیمرہ وہ منظر بھی قید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
|
 |
یہ دونوں اسمارٹ فون ایل ای ڈی اسکرین کے مالک ہیں٬ پی 30 پرو کا اسکرین سائز 6.47 انچ جبکہ پی 30 کا اسکرین سائز 1۔6 انچ ہے- اس کے علاوہ پی 30 میں 3 جبکہ پی 30 پرو میں 4 کیمرے نصب کیے گئے ہیں- Mr. Clement Wong کا کہنا تھا کہ پی 30 اور پی 30 پرو کے کیمرہ کا رزلٹ باقی موبائل فون کے کیمروں کے مقابلے میں بہت زبردست اور شاندار ہے۔ موبائل فون کے علاوہ ہواوے کی جانب سے اس تقریب میں مختلف گیجٹ بھی متعارف کروائے گئے ۔ یہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ گیجٹز تقریب میں آنے والے تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے- نئے گیجٹز کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
|
 |
Gentle Monster smart glasses ہواوے کی اس نئے گیجٹ نے صارفین کو مزید اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے کیونکہ ہواوے نے ان سمارٹ گلاسز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے فیشن اور ٹیکنالوجی کو ایک کردیا ہے- FreeLace headphones ایک اور نئی جدت جو ہواوے نے اپنے صارفین کے لیے تقریب میں پیش کی وہ ہے FreeLace headphones- ان ہیڈ فونز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ یو ایس بی سے منسلک ہیں اور آپ انھیں اپنے موبائل فون سے آسانی کے ساتھ چارج کرسکتے ہیں۔ Watch GT Elegant models یہ بھی ہواوے کی ایک اور شاندار تخلیق ہے جسے ہواوے کی اس رنگا رنگ تقریب میں پیش کیا گیا اور لوگوں نے بہت پسند کیا- اس گیجٹ کی خاصیت بھی حیران کن ہے اور وہ یہ ہے کہ اس گھڑی کی بیٹری ٹائمنگ 18 گھنٹے ہے۔
|
ہواوے کی یہ ایجاد دیگر موبائل فون کمپنیوں کے لیے ایک نیا چیلنچ بن کر سامنے آئی ہے- لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ مختلف کمپنیاں اس چیلنچ کو کس طرح سے قبول کرتی ہیں اور آنے والے دنوں میں اپنے صارفین کے لیے کون سی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ |