 |
|
ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل فون استعمال کرنے سے حادثات واقع ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔ لیکن بعض اوقات کوئی ضرورت ہو تو فون پر بات کرنی پڑتی ہے اور چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ |
|
لیکن اب سمارٹ واچز کا زمانہ ہے۔ اب آپ ڈرائیونگ کے وقت موبائل فون کی جگہ اسمارٹ واچ کا استعمال کریں۔ ضروری کام بھی باآسانی ہو اور حادثہ بھی نہ ہو۔ |
|
معروف برانڈز کی سمارٹ واچ کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اس کو استعمال کرنا کتنا آسان ہے۔ بالکل اسی طرح آپ کو مارکیٹ میں 3 سے 7 ہزار تک لوکل سمارٹ واچز بھی مل جائیں گی جن کی مدد سے آپ کو کسی بھی وقت موبائل استعمال کرنے میں آسانی ہوگی۔ |
|
 |
|
موبائل پر جب بھی کوئی میسج یا نوٹیفیکیشن آتا ہے تو سمارٹ واچ پر بھی نوٹیفیکیشن آتا ہے۔ اسی طرح بعض اسمارٹ واچ میں آپ باقاعدہ کال پر بات بھی کر سکتے ہیں- |
|
اگرچہ یہ اسمارٹ واچ ڈرائیونگ کے دوران بھی رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک پر چلتی گاڑی میں استعمال کم سے کم کریں اور غیرضروری طور پر بالکل نہ کریں- کیونکہ پاکستان میں آپ کو اندازہ نہیں رہتا کہ کب کہاں سے کوئی گاڑی آ جائے۔ اس لیے ٹریفک جام ہو تو مزے سے اپنی سمارٹ واچ یا موبائل استعمال کرسکتے ہیں۔ |
|
 |
|
صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ڈرائیور اسمارٹ واچز کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کو استعمال کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں لگتا اور حادثے سے بھی بچت ہوتی ہے۔ آسٹریلوی ماہرین کے مطابق اسمارٹ واچ کا استعمال آپ اس وقت نہ کریں جبکہ آپ کی گاڑی میں پیٹرول ڈالا جا رہا ہو۔ پیٹرول بھروانے کے 20 منٹ بعد آپ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ |