کار میں استعمال ہونے والی جدید ترین ڈیوائسز، ویڈیوز
ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہماری کاریں جدید ہو رہی ہیں وہی ان کے اندر نصب ہونے ہونے والے آلات یا ڈیوائسز کو بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے- اس کا مقصد کار کے ڈرائیور اور مسافروں کے سفر کو بھی مزید آسان بنانا ہے- آج ہم آپ کو کار میں استعمال ہونے والے جدید ترین آلات کے بارے میں بتائیں گے۔
Blue jay آپ نے بہت سے موبائل اسٹینڈ دیکھیں ہوں گے۔ لیکن بلو جے دنیا کا سب سے جدید ترین موبائل ہولڈر ہے اس ہولڈر کو ہائی کوالٹی ایلمونیم اور کاربن فائیبر سے بنایا گیا ہے ۔اس ڈیوائس میں GPS اور Bluetooth بھی موجود ہے۔ جب بھی موبائل اس ڈیوائس یا ہولڈر کے ساتھ لگایا جاتا ہے خودبخود یہ دونوں فیچر کام کرنے لگ جاتے ہیں- یہ ڈیوائس دنیا کے ہر موبائل کے ساتھ منسلک ہوجاتی ہے۔ یہ صرف موبائل ہولڈر ہی نہیں بلکہ اس کے بہت سارے اور فیچر بھی ہیں۔ اس کے اندر کار سرچ فیچر ہے جس کی مدد سے آپ اپنی کار کہی بھی سرچ کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کا موبائل کھو جائے تو آپ اس ڈیوائس کی مدد سے وہ بھی سرچ کرسکتے ہیں۔
Drivebot یہ ڈیوائس کار کے لیے فٹنس کا کام کرتی ہے۔ یہ کار کی رننگ کنڈیشن اور ریپیرنگ کے مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ یہ کار کے بڑے مسئلے کی طرف پہنچنے سے پہلے ہی کار کے مالک کو اس کی کنڈیشن کے بارے میں بتا دیتی ہے۔ اس کو آپ اپنے موبائل سے بھی منسلک کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیوائس آپ کی کار کے تقریباً ہر مسئلے کی نگرانی رکھتی ہے جیسا کہ انجن ، ٹرانسمیشن ، بریک ، ائیر کنڈیشن اور بیٹری وغیرہ۔ یہ تمام مسائل ُکو موبائل ایپ میں بتاتی ہے۔
Cardroid یہ ڈیوائس کار کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ اس کو استعمال کرنا اور انسٹال کرنا بہت آسان ہے ۔آپ کو بس اس ڈیوائس کو کار کے او پی ڈی بورڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہوتا ہے۔ اس ڈیوائس میں نو قسم کے سینسرز موجود ہیں۔ اگر گاڑی کسی چیز سے ٹکراتی ہے تو کار کے مالک کو فوری طور پر موبائل پر میسج موصول ہوجاتا ہے۔ اس کمال کی ڈیوائس کو انسٹال کر کے آپ اپنی گاڑی کو کسی کے بھی حوالے کرسکتے ہیں آپ کی گاڑی کو کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
X5 PLUS اس ڈیوائس کو بنانے والی کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بہترین یونیورسل چارجر ہے ۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کار میں زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور موبائل چارجر کا بہت زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ کیونکہ چارجنگ پورٹ ایک ہی ہوتی ہے۔ لیکن یہ ڈیوائس ایک وقت میں 5 موبائل فونز کو چارچ کرنے کی خوبی رکھتی ہے اور ہر طرح کی ڈیوائس آپ اس سے چارج کرسکتے ہیں۔ اور یہ کوئہ عام چارجر نہیں بلکہ فاسٹ چارجر ہے۔
Slotpack حادثاتی ریسرچر کے مطابق روڈ پر زیادہ تر حادثات اس وقت ہوتے ہیں جب ڈرائیور کا دھیان روڈ سے ہٹ کر کسی اور کام میں لگ جاتا ہے یا وہ کوئی چیز اٹھانے لگتا ہے۔ لیکن Slotpack کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ڈرائیور کی ضرورت کی تمام چیزیں آرام سے اس میں آسکتی ہیں۔ اس کی مدد سے ڈرائیور کو کوئی بھی چیز اٹھانے میں مشکل نہیں ہوتی ۔ اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ سیٹ بیلٹ کے ساتھ فکس ہوجاتا ہے۔