کیا آپ بھی اپنے موبائل کا پاسورڈ بھول گئے ہیں؟ جانئے لاک موبائل کو کھولنے کے 3 طریقے

img


آج کل اینڈرائڈ فون تقریباً ہر فرد کے پاس موجود ہے چاہے وہ کوئی بچہ ہو یا بڑا، پھر اسمارٹ فون کے کافی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ اکثر و بیشتر لوگ اپنے موبائل پر پاسورڈ لگا کر بھول جاتے ہیں اور ان کا فون لاک ہو جاتا ہے۔ اب اسے کھولیں کیسے؟ آج ہم آپ کو اسی کا آسان طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ کا فون انتہائی آسانی سے کھل جائے گا۔

فیکٹری ری سیٹ
اس کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے فون کو آف کریں، اس کے بعد والیوم ڈاؤن اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈز کے لئے دبا کر رکھیں، کچھ سیکنڈ ایسا کرنے کے بعد ریکوری موڈ میں انٹر کریں اور یس ڈیلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اپنے فون کو ریبوٹ کر لیں اس طرح یہ ان لاک ہو جائے گا۔

واضح رہے اس عمل سے آپ کے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری
آپ کا فون اگر لاک ہو تو یہ طریقہ سب سے بہترین ہے کیوں کہ اس میں نہ تو آپ کو جی میل کی ضرورت ہو گی نہ ہی آپ کو فون سے کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔

اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے کمپیوٹر میں انڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے مین ونڈو میں ان لاٹ پر کلک کرنا ہوگا اور فون کو یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے کنکٹ کرنا ہو گا۔ جس کے بعد آپ کو وہاں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور اس طرح آپ کو لاک فون منٹوں میں ان لاک ہو جائے گا۔

img


جی میل کی مدد سے فون ان لاک کرنا
فون میں کئی بار پاس ورڈ نہ یاد ہونے کے بعد بھی اگر پاسورڈ ڈالتے ہیں تو اس میں ایک فورگیٹ پیٹرن یا فورگیٹ کا ایک آپشن آئے گا، جسے آپ کو کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ نئے پاسورڈ ڈال کر فون کو ان لاک کرلیں۔

Total Views: 30070

Reviews & Comments