ہر قسم کے موبائل کو پانی میں کیسے لے جاسکتے ہیں؟ جانیے وہ طریقے جو عام موبائل کو بھی پانی میں گرنے کے بعد خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں

img
موبائل فون کو سوئمنگ پول میں لوگ لے جاتے ہیں کہ سلائیڈنگ کے وقت ویڈیوز بنائیں گے تاکہ بعد میں بھی لطف اندوز ہوسکیں لیکن بعض اوقات موبائل پانی میں گر جاتا ہے اور سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے۔ اب سردی کے موسم میں ہم پاکستانی انجوائے کرنے کے لئے ناران، کاغان جاتے ہیں جو بہت لطف سے بھرپور جگہیں ہیں لیکن یہاں برف میں موبائل کا استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
پانی میں موبائل کیسے استعمال کیا جائے؟
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پانی میں کیسے موبائل کو استعمال کیا جائے کہ نہ موبائل خراب ہو اور نہ ہی موبائل کے اندر پانی جائے۔
٭ اپنے موبائل کو پلاسٹک کے زپ لاک میں رکھیں اور ساتھ ہی اس میں سیلکا جیل کا ایک پیکٹ ڈال دیں۔ اس سے موبائل کے اندر پانی نہیں جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پلاسٹک کا زپ لاک جب بند ہو تو اس میں نمی نہیں جاسکتی اور سیلکا جیل پانی کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔
٭ واٹر پروف موبائل بیک اور فرنٹ کوور کا استعمال سب سے زیادہ مطمئن ہے۔ آپ اسے آسانی سے خرید بھی سکتے ہیں اور بنا کسی پریشانی کے موبائل کو پانی میں لے جاسکتے ہیں۔
img
٭ یہ دو سب سے آسان طریقے ہیں جو پانی میں موبائل کو استعمال کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی عام پلاسٹک کی تھیلی میں موبائل رکھ کر اس میں کچے چاول ڈال دیں اور تھیلی کو بند کرکے ربڑ بینڈ لگا دیں تو بھی پانی موبائل کے اندر نہیں جائے گا۔
بعد میں کیا کریں؟
جب آپ موبائل کو پانی میں سے باہر نکالیں تو سب سے پہلے ڈرائر کو آن کرکے موبائل کو اس کے پاس رکھ لیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کی کثافت ( ہلکا پن یا بھاری پن ) جانچنا ہر کسی کے لئے آسان نہیں، اس لئے اگر ذرہ برابر پانی بھی موبائل کے اندر گیا ہوگا تو وہ خشک ہو جائے گا اس کے تھوڑی دیر بعد موبائل کو استعمال کرلیں۔ واضح رہے کہ آپ 1 گھنٹے تک موبائل کو چارجنگ پر نہ لگائیے گا۔
اگر موبائل پانی میں گر جائے تو کیا کریں؟
بے دھیانی میں اگر موبائل پانی میں گر جائے تو آپ سب سے پہلے اپنے موبائل کو ایک خشک کپڑے پر رکھ دیں۔
پھر اس کے اوپر کچے چاول ڈال دیں اور اگر آپ کے پاس سیلیکا جیل موجود ہے جو دوائیوں کی بوتلوں میں یا جوتوں کے ڈبوں میں موجود ہوتا ہے اگر وہ دستیاب ہے تو اس کو رکھ لیں۔ کچھ دیر بعد موبائل کو کھولیں، بیٹری نکال لیں اور اگر نہیں نکل سکتی تو تھوڑے فاصلے پر ڈرائر رکھیں اور اسکی مدد سے خشک کریں۔ اب 20 منٹ کے بعد موبائل کو آن کریں۔ اس طرح موبائل میں جانے والا پانی بھی خشک ہو جائے گا اور موبائل آن بھی ہو جائے گا۔
img
اگر موبائل آن نہ ہو تو اب آپ موبائل ریپیئر کروانے والے سے رابطہ کریں۔
ہم نے آپ کو وہ تمام ضروری ہدایات بتائیں ہیں جو موبائل کو ابتدائی طور پر گھریلو طریقے سے محفوظ بنا سکتی ہیں۔
نئے موبائل کی قیمت جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://hamariweb.com/mobiles/mobilephones/
Total Views: 4453

Reviews & Comments