اگر شادی ہال گرانا بند نہیں کیا تو ۔۔ شادی ہالز مالکان کی جانب سے کیا اہم اعلان کردیا گیا؟

image

کراچی انتظامیہ کی جانب سے ہالز کی مسماری کی وجہ سے میرج ہالز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے بعد کراچی بھر کے شادی ہالز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں شادی ہالز مالکان نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا وہیں میرج ہالز ایسوسی ایشن نے بھی عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اس سے پہلے شادی ہال ایسوسی ایشن ریسکیو راحت کے صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر شادی ہالز کو مسمار کرنے کا سلسلہ نہ روکا گیا اور حکومت نے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

احتجاج کی حکمت عملی بتاتے ہوئے رانا رئیس نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شہر بھر میں شادیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا، جو پورے سندھ میں پھیل جائے گا اور اس میں سندھ کی شادیوں کے مقامات کی بندش بھی شامل ہے۔

میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف شادی ہال مالکان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US