ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی، جس سے اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالرز کم ہو کر فی اونس 2 ہزار 663 ڈالرز پر آ گئی ہے۔