میں اور شاہ زیب۔۔ حال ہی میں دوسری شادی کرنے والی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ یہ لڑکا کون ہے؟ ویڈیو

image

مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاست دان عامر لیاقت کی بیوہ اور موجودہ طور پر حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی زوجہ، دانیہ شاہ کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

کچھ ماہ قبل، دانیہ شاہ نے حکیم شہزاد لوہاپاڑ سے اپنی دوسری شادی کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی تھی، اور اس کے بعد سے ان کی حکیم شہزاد کے ساتھ مختلف ویڈیوز اور انٹرویوز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے۔

تاہم، گزشتہ روز دانیہ شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اجنبی شخص کے ساتھ کئی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں دانیہ کو اپنے شوہر حکیم شہزاد کی بجائے ایک نامعلوم شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے اور ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو سبز لہنگے میں ملبوس دیکھا گیا، اور ان کی تیاری کچھ اس انداز میں کی گئی جیسے وہ کسی شادی کی تقریب میں شامل ہوں۔ ویڈیوز کا پس منظر بھی ایک شادی کی تقریب کا گمان دیتا ہے۔

دانیہ شاہ نے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں موجود شخص کا نام شاہ زیب بتایا، تاہم یہ ویڈیوز کسی فوٹو شوٹ کا حصہ تھیں یا کوئی اور وجہ تھی، اس پر شاہ زیب نے دانیہ کو مزید تفصیل بتانے سے روکتے ہوئے کسی وضاحت سے گریز کیا۔

دانیہ شاہ کے اکاؤنٹ سے ان ویڈیوز میں موجود شخص کو بھی ٹیگ کیا گیا، جس کا ویریفائیڈ اکاؤنٹ "ویر شاہ زیب" کے نام سے ظاہر ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے بعد دانیہ شاہ کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہاپاڑ کی دوسری شادی کی خبر منظرِ عام پر آئی تھی، جس کے بعد دونوں نے شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی تھی، اور اس تقریب کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US