آیوروید کی حکمت عملیوں میں انسانی صحت کے حوالے سے کئی اہم باتیں شامل ہیں، جن میں ایک خاص اصول پیاز اور دہی کے مشترکہ استعمال کے بارے میں ہے۔
آیوروید کے نظریے کے مطابق، پیاز اور دہی کو ایک ساتھ کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ یہ مختلف صحت کے مسائل، خاص طور پر ہاضمے کی خرابی، کا باعث بن سکتا ہے۔
دہی اور پیاز کی مختلف خصوصیات
دہی کی فطرت ٹھنڈی ہے جبکہ پیاز کی فطرت گرم ہے۔ اس کے علاوہ، پیاز میں سلفر کے اجزاء موجود ہیں جو دہی میں موجود اہم غذائی اجزاء، جیسے کیلشیم، کے جذب کو متاثر کرتے ہیں۔
صحت پر منفی اثرات
معدے کے مسائل: پیاز میں موجود مختلف مرکبات معدے کی تیزابیت اور دیگر مسائل پیدا کر سکتے ہیں، جبکہ دہی اور پیاز کا ایک ساتھ استعمال بدہضمی اور گیس جیسے مسائل میں اضافہ کر سکتا ہے۔
جسمانی حرارت میں اضافہ:
پیاز اور دہی کے ساتھ استعمال سے جسم میں غیر ضروری گرمی پیدا ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں زہریلے مواد کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جس سے جلد پر خارش، ایگزیما، اور دیگر الرجی کی شکایات ہو سکتی ہیں۔
جلدی الرجی:
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز اور دہی کو اکٹھا کھانے سے جسم میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے، جو جلدی بیماریوں جیسے دانے، ایگزیما اور کبھی کبھار فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتا ہے۔
دہی اور پیاز کو اکٹھا کھانے کا محفوظ طریقہ
پیاز کو بھوننے سے اس کی گرم تاثیر کم ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں، آپ بھنے ہوئے پیاز کو دہی میں ملا کر کھا سکتے ہیں، اس طرح آپ دونوں کی اکٹھا کھانے کی خواہش بھی پوری کر سکتے ہیں اور صحت کے مسائل سے بھی بچ سکتے ہیں